نئے گلیکسی ایس سیون میں آئی فون کا اہم فیچر بھی شامل؟

arifkarim

معطل
نئے گلیکسی ایس سیون میں آئی فون کا اہم فیچر بھی شامل؟

569d0f067b191.jpg

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس سیون میں آئی فون کے لائیو فوٹو کی طرز کے فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
سام سنگ کی پیشرفت پر نظر رکھنے والے ایک بلاگ اینڈرائیڈ گیکس کے مطابق لائیو فوٹوز کا فیچر ایپل نے گزشتہ سال آئی فون سکس ایس میں متعارف کرایا تھا جس کی مدد سے صارفین شٹر بٹن کو پریس کرنے سے قبل کی تصاویر ملا کر جی آئی ایف کی طرح کی تصویر بناسکتا ہے۔
ایپل کے مطابق یہ فیچر بچوں کی تصاویر لینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
سام سنگ کے اس لائیو فوٹوز کے ورژن کو، جس کی ابھی کمپنی نے تصدیق نہیں کی، کو ٹائم لیس فوٹو یا ویویڈ فوٹو کا نام دیا جاسکتا ہے۔
لائیو فوٹوز کے برعکس سام سنگ کے اسمارٹ فون میں آڈیو تصویر کا حصہ نہیں ہوگی اور اس کا مطلب ہے کہ اسے جی آئی ایف کے طور پر فوری طور پر فیس بک، ٹوئٹر یا دیگر فورمز پر شیئر کیا جاسکے گا۔
اس سے پہلے فیس بک کو آئی فون کے لائیو فوٹو کے لیے ایک الگ ایپ تیار کرنا پڑی تھی۔
اسی طرح گلیکسی ایس سیون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی واپسی، پہلے سے بہتر کیمرہ اور آئی فون سکس ایس کے تھری ڈی ٹچ جیسے پریشر سینسیٹو ڈسپلے کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس فون میں یو ایس بی ٹائپ سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق فروری کے آخر میں اس فون کو متعارف کرانے کا اعلان موبائل ورلڈ کانگریس میں ہوگا جبکہ اسے دنیا بھر میں مارچ میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب برطانوی اخبار انڈیپینڈیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے بیک وقت 3 فلیگ شپ فونز کا اعلان کیا جائے گا یعنی گلیکسی ایس سیون، ایس سیون ایج اور ایس سیون ایج پلس۔
اس سے قبل گزشتہ سال سام سنگ نے پہلے گلیکسی ایس سکس اور ایس سکس ایج کو پہلے جبکہ چند ماہ بعد ایس سکس ایج پلس کو متعارف کرایا، مگر اس بار یہ تینوں فون بیک وقت ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
ماخذ
 

محمدظہیر

محفلین
جس کی مدد سے صارفین شٹر بٹن کو پریس کرنے سے قبل کی تصاویر ملا کر جی آئی ایف کی طرح کی تصویر بناسکتا ہے
یہ فیچر گوگل کیمرہ میں پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے اسے اسمارٹ بسٹ کہتے ہیں
Smart Burst lets users hold down the shutter button to capture bursts of photos at 30fps, which can be used to create animated GIFs and automatically pick out the best image from the burst.
 
Top