نئے(ورڈپریس) بلاگرز کے لیے اہم ہدایات اکٹھی کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اردو بلاگرز کو ورڈپریس کے استعمال اور اس کی کسٹمائزیشن کے سلسلے میں معلومات کے حصول میں دشواری پیش آتی ہے اور ان کی رہنمائی کا بھی کوئی مناسب بندوبست موجود نہیں ہے۔ میں اس تھریڈ میں معلومات اکٹھی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو نہ صرف نئے بلاگرز کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ ہر نئے بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے بطور چیک لسٹ کے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ یہاں اس سلسلے میں اپنی معلومات شیئر کریں۔ میں ان معلومات کو اردو پریس کے اگلے ورژن کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
والسلام
 

طالوت

محفلین
چلیں بھئی بلاگرز شروع ہو جائیں ، کیونکہ مابدولت کا بھی ارادہ ہے بلاگر بننے کا
وسلام
 

duffer

محفلین
اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے بلاگ میں خود پنگے لو سکوں گا؟
لیتا تو ابھی بھی ہوں لیکن پھر پنگوں کی ڈبکیاں لگاؤں گا :d
 

arifkarim

معطل
عمار نے القلم پر ابتدائی بلاگروں کیلئے ابتدائی امداد کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔ امید ہے وہ یہ دھاگہ یہاں بھی پوسٹ کر سکے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم نبیل ذرا جلدی سے اس پر کچھ لکھیے ۔بڑی شدت سے انتظار ہے ۔
ویسے آپ کا اردو ماسٹر کے بارے میں کیا خیا ل ہے ۔۔۔۔!

جی میرا اردو ماسٹر کے بارے میں بہت اچھا خیال ہے۔ عمار اور ساجد بہت اچھی معلومات فراہم کر رہے ہیں اردو ماسٹر پر۔
میں نے یہاں تمام دوستوں کو دعوت دی تھی کہ نئے بلاگرز کے لیے ہدایات اکٹھی کریں تاکہ نو آموز بلاگرز کے لیے رہنمائی کا بندوبست ہو۔ اگر صرف اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے معلومات درکار ہیں تو ورڈپریس اور بلاگسپاٹ دونوں پر اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لیے ہدایات دستیاب ہیں۔
 

گرائیں

محفلین
فی الحال تو بلاگسپاٹ پر بلاگ لکھنے کی مشق جاری ہے، مگر، میرا ارادہ عنقریب اپنی ڈومیں پر منتقل ہونے کا ہے، اور بھی کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ ارادہ کرنا پڑ رہا ہے۔ انشاءاللہ ایک دو ماہ میں یہ ہو جائے گا، کیسے ہوگاِ؟ آپ احباب سے ہی پوچھ کر کروں گا، مگر سرِ دست سوال یہ ہے کہ اپنے ڈومیں پر منتقل ہونے کے بعد کیا بہتر رہے گا؟
بلاگسپاٹ والا موجودہ انتظام یا ورڈپریس کی کوئی اردو تھیم؟

اور ہاں، نبیل کی فراہم کردہ راؤنڈر تھیم کو میں نے کوش کر کے تین کالمی بنا لیا ہے، جِن احباب کو ضرورت ہے، مجھ سے رابطہ کر کے لے سکتے ہیں، بس میرے نام کی جگہ اپنا نام لکھنا ہوگا جیسے میں نے نبیل کا نام ہٹایا تھا، :grin:
ابھی تو مجھے ہسپتال جانا ہے، اس لئیے میں وہ ٹیمپلیٹ محفوظ کر کے فراہم نہیں کر سکتا، دوسرے مجھے یہاں اٹیچ کرنے کا آپشن نہیں مِل پا رہا،
کوئی بتائے گا کیوں؟
 

خرم

محفلین
کل ہی میں نے اپنے ڈومین پر ورڈپریس 2.7 انسٹال کیا ہے۔ اب اسے اُردو جامہ کس طرح پہنایا جائے یہ مسئلہ درپیش ہے۔ دیکھتے ہیں اس دھاگہ کے چراغ میں سے کیا جن برآمد ہوتا ہے اس مشکل کے حل کے لئے۔
 

ہادی

محفلین
کل ہی میں نے اپنے ڈومین پر ورڈپریس 2.7 انسٹال کیا ہے۔ اب اسے اُردو جامہ کس طرح پہنایا جائے یہ مسئلہ درپیش ہے۔ دیکھتے ہیں اس دھاگہ کے چراغ میں سے کیا جن برآمد ہوتا ہے اس مشکل کے حل کے لئے۔
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔
 

باذوق

محفلین
ورڈ پریس سب سے بہتر رہے گا بلاگر پر محدود ہو جاتا ہے
یہ تو آپ الٹا بول رہے ہیں۔
بلاگ اسپاٹ کی تھیمز پر آپ جو چاہے تجربہ کر سکتے ہیں ، کوئی حد نہیں‌ ہے۔
جبکہ ورڈ پریس تھیم میں تبدیلی کے لئے آپ پر پابندی لگاتا ہے کہ یا تو تھیم کا سالانہ کرایہ ادا کیا جائے یا تھیم کو اپنے سرور پر لوڈ‌ کر لیا جائے۔
 

خرم

محفلین
ارے بھائی لوگو ماشاء اللہ کھمبیوں کی طرح بے شمار خوبصورت سے بلاگ لکھے جارہے ہیں دھڑا دھڑ اور اس دھاگہ کا پیٹ ابھی تک خالی ہے۔ اگر آپ لوگوں نے بروقت ہم نوآموز لوگوں کی مدد نہ کی تو اردو ادب کی نایاب شاہ پاروں سے محرومی آپ ہی کی گردن پر ہوگی۔
 

ابوشامل

محفلین
حضور! آپ کو کس قسم کی مدد درکار ہے۔ کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ ورڈ پریس کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟
 

طالوت

محفلین
کیا ہی بہتر ہو اگر ایک باقاعدہ برقی کتابچہ جاری کر دیا جائے بلاگ بنانے اور اس کے مسائل پر ۔۔
وسلام
 
Top