نئے فورم میں ذاتی پیغام کی کنفیوژن

ذیشان

محفلین
نئے فورم میں ذاتی پیغام کی آپشن کنفیوژ کر رہی ہے ۔
1: یہ آپشن اب کس نام سے کہاں دستیاب ہے ؟
2: اوپر جو یوزر کے نام کے ساتھ ان باکس ہے کیا وہ ذاتی پیغام کا ہے اگر وہ ذاتی پیغام کا ہے تو پھر آؤٹ باکس کہاں ہے ؟
دوپہر کو میں نے "نئی گفتگو" کو ذاتی پیغام سمجھتے ہوئے ایک میسیج ایک ممبر کو بھیجا ہے پتا نہیں یہ ذاتی پیغام بھی تھا یا نہیں ۔ تو یہ بھیجا ہوا ذاتی پیغام دوبارہ کہاں سے دیکھا جا سکتا ہے ؟
 
در اصل ذاتی پیغامات اب مکالمے کی صورت اختیار کر گئے ہیں۔ یعنی مراسلوں کے لمبے چوڑے اقتباس لینے کی ضرورت نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے دہر دو جانب کے پیغامات دھاگے کی صورت اکٹھا دکھائی دیں گے۔ اس کی مثال جی میل جیسی ہے۔ اور یہ کہ جب بھی کسی پیگام کا جواب موصول ہوگا، آپ کو سرخ رنگ کے بیج میں اس کی اطلاع مل جائے گی۔ :)

واضح رہے کہ محفل میں اس وقت دو ترجمے موجود ہیں، ایک میں اس کو مکالمہ اور دوسرے میں گفتگو کا نام دیا گیا ہے۔ جب کہ اصلی انگریزی فقرہ conversation ہے۔ :)
 
لیکن ابھی بھی ایک سوال ہے کہ جو گفتگو ابھی یک طرفہ ہے یعنی جو ذاتی پیغام میں نے کسی کو بھیجا ہے اور اس کا جواب ابھی مجھے موصول نہیں ہوا کیا کسی جگہ سے میں اسے دیکھ نہیں سکتا ؟ جیسا کہ پرانے ذاتی پیغام کے نظام میں آؤٹ باکس تھا ۔
 
آپ سب کچھ ان باکس میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔ بلکہ پیغام لکھتے ہوئے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو اس کی تدوین بھی کر سکتے ہیں۔ :)
 
دوپہر کو ایک پیغام بھیجا تھا وہ تو ظاہر نہ ہوا البتہ ابھی ابھی ایک بھیجا تھا وہ ظاہر ہو گیا ۔ کیا یہ پیغام میرے اور مرسل الیہ کے علاوہ کوئی اور بھی دیکھ سکتا ہے ؟
 
اگر وہ پیغام درست طور پر ارسال ہوا ہوگا تو ضرور دکھانا چاہئے۔ اگر ماؤس اور مینو میں نہ دکھائے تو تمام پیغامات دیکھنے پر ضرور دکھائے گا۔ اگر نظر نہیں آ رہا تو اس کا مطلب ہے کہ ارسال کرتے ہوئے کوئی مسئلہ درپیش رہا ہوگا۔ جتنے لوگ گفتگو یا مکالمے میں شریک ہوں گے صرف وہی اس مراسلے کو دیکھ سکیں گے باقی کوئی بھی ان کو نہیں دیکھ سکتا حتیٰ کہ انتظامیہ بھی نہیں۔ اور جو بھی شرکائے مکالمہ ہوں گے ان کی فہرست پیغام کھولنے پر بائیں جانب سائڈ بار میں دستیاب ہوگی۔ :)

واضح رہے کہ جاری مکالمے میں بھی کسی نئے شخص کو شریک کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
Top