السلام علیکم,
جیسا کہ آپ لوگ جانچکے ہے عاجز کا نام مزمل اختر ہے یہ ناکارہ ابھی پڑھ رھا ہے اور اردو زبان سے محبت بہت کرتا ہے اور اپنے ہم مجاز لوگوں سے دوستی کرنے کاشوکین ہے تھوڑی بہت شاعری بھی کر لیتا ہے اور سر فہرست اقبال رح, غالب, میر,داغ,احمد فراز,جگرمرادآبادی جیسے شعراءکو مانتا ہے اور انکی قدر کرتا ہے-
دینی لائن سے بحمدللہ ٥ وقت نمازوں کا اہتمام کرتا ہے او ر دعوت تبلیغ سے جڑا ہوا ہے -مزید جانکاری کے لیے ہم سے راپتہ کرے [ای میل محذوف]
 
مدیر کی آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو خوش آمدید ..پھر اس کے بعد تھوڑا سا تبصراتی آپریشن

جیسا کہ آپ لوگ جانچکے ہے عاجز کا نام مزمل اختر ہے
نہیں ابھی ابھی جانا ہے ...ہم سمجھے یہ آپ کا نک تھا ... ;)

یہ ناکارہ ابھی پڑھ رھا ہے
ہیں پڑھ رہے ہے پھر بھی ناکارہ...بھائی پڑھ کے تو بندہ کارآمد ہوجاتا ہے ..:)

اپنے ہم مجاز لوگوں سے دوستی کرنے کاشوکین ہے
اگر یہ مجاز ہی ہے تو تو بڑی مشکل ہوگی آپ کو... آپ اسے ہم مزاج کرلیں اور شوکین کو شوقین ...:shock:
تھوڑی بہت شاعری بھی کر لیتا ہے اور سر فہرست اقبال رح, غالب, میر,داغ,احمد فراز,جگرمرادآبادی جیسے شعراءکو مانتا ہے
انھے ماننے کے بعد بھی تھوڑی بہت ؟ بھائی انھے ماننے کے بعد تو بندے کو بہت آجاتی ہے ...ویسے آپس کی بات ہے ہم ان کی شاعری کو مانتے ہیں ...اور انہیں جانتے ہیں ...
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید مزمل اختر انصاری صاحب! :)

-مزید جانکاری کے لیے ہم سے رابطہ کرے

:)

محفل میں آتے رہیے، رابطہ رہے گا اور مزید معلومات بھی گاہے گاہے حاصل ہوتی رہے گی۔ :)

آپ نے اس پوسٹ کے ساتھ جو ٹیگز لگائے ہیں وہ کافی غیر متعلقہ لگ رہے ہیں ان پر نظرِ ثانی کی ضروت ہے۔ :)
 

محمدظہیر

محفلین
محفل میں خوش آمدید مزمل اخترانصاری بھائی
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ناگپور انڈیا سے ہیں۔
آپ سے یہ جاننا چاہوں گا کہ محفل فورم کا کیسے پتا چلا؟ کسی دوست سے یا ایف بی سے یا پھر گوگل سرچ کے ذریعے
 

فاتح

لائبریرین
مزمل اخترانصاری صاحب، اگر محفل کی لڑکیوں کو ذاتی پیغامات میں دوستی کی درخواستیں بھیجنے سے فراغت نصیب ہو گئی ہو تو یہاں جو کچھ مردوئے(مرد حضرات ) آپ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، انہیں بھی جواب عنایت فرما دیں۔
 
Top