نئی دہلی: نامعلوم افراد کا حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار اور ڈرائیور زخمی

نئی دہلی … نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغام رضا کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق نئی دہلی میں ضرغام رضا پر ہائی کمیشن سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے حملہ کردیا، انہیں کچھ چوٹیں آئی ہیں، واقعے میں ان کے ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت واقعے کی تحقیقات کرے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔

ربط: جنگ
 
Top