واصف میں کیا ہوں معلوم نہیں - واصف علی واصف

شمشاد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 12, 2014

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں کیا ہوں معلوم نہیں
    میں قاسم مقسوم نہیں

    میں تسلیم کا پیکر ہوں
    میں حاکم محکوم نہیں

    میں نے ظلم سہے لیکن
    میں پھر بھی مظلوم نہیں

    میں مستی کا ساغر ہوں
    ہوش سے میں محروم نہیں

    تیری رحمت چھوڑے کون
    توبہ میں معصوم نہیں

    میرے تبریزی انداز
    میں مولائے روم نہیں

    میں مسجود ملائک ہوں
    میں راقم مرقوم نہیں

    میں مخلوق کا خادم ہوں
    کون میرا مخدوم نہیں

    جیتے جی مرجاتا ہوں
    مرکے میں معدوم نہیں

    میں نے کیا کیا دیکھا ہے
    میں یونہی مغموم نہیں

    میں صحرا کی جان ہوا
    میں بادِ مسموم نہیں

    میں مایوس نہیں لیکن
    امید موہوم نہیں

    واصف کیا نظمیں لکھے
    رنگِ جہاں منظوم نہیں
    (واصف علی واصف)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    12,351
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    :great:خوبصورت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واہ ۔ بہت خوب شمشاد بھائی۔ شکریہ شریکِ محفل کرنے کے لئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ

    جیتے جی مرجاتا ہوں
    مرکے میں معدوم نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر