خاکسار کی تک بندی پیش ہے ، اصلاح کا احسان فرمائیں۔

میں چپ رہا، میں کھو دوں گا
گر کچھ کہا، میں رو دوں گا
میں بوؤں گا، میں کاٹوں گا
تم کاٹو گے؟ میں بو دو ں گا
گر غلط کہوں،مجھے معاف کرو
بانٹو گےتم،میں جو دوں گا
تم کیا مانگو، میں یہ جانوں
تم اک کہو،میں دو دوں گا
خالد !طالب تم یا ظالم تم
تم جدھر کہو، میں ہو دوں گا
 

الف عین

لائبریرین
نزدیک ترین بحر ہوگی
فعلن چار بار
اس میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔
معاف کا درست تلفظ مُ ع ا ف ہے، فعول کے وزن پر۔
 
نزدیک ترین بحر ہوگی
فعلن چار بار
اس میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔
معاف کا درست تلفظ مُ ع ا ف ہے، فعول کے وزن پر۔
سر مجھے اس کی کچھ بھی سمجھ نہیں ہے بس ظاہری سماعت میں مجھے بھی کچھ بے وزن نظر آتا ہے یہ معاف والا مصرع پلیز ہو سکے تو درست فرما دیں
 
Top