اقبال عظیم میں نے کچھ اور کہا آپ سے اور آپ نے کچھ اور سنا

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 2, 2013

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    میں نے کچھ اور کہا آپ سے اور آپ نے کچھ اور سنا
    مجھ میں لفظوں کو برتنے کا سلیقہ ہی نہیں ہے شاید

    جب بھی ملئے وہی شکوے وہی ماتھے پہ شکن
    آپ سے کوئی ملے آپ کا منشا ہی نہیں ہے شاید

    میں نے تو پرسشِ احوال بھی کی اور مخاطب بھی ہوا
    حسنِ اخلاق مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا شیوہ ہی نہیں شاید

    بات اب منزلِ تشہیر تک آ پہنچی ہے جستہ جستہ
    اب بجز ترکِ تعلق کوئی رستہ ہی نہیں ہے شاید

    آپ کچھ بھی کہیں ناقابلِ تردید حقیقت ہے یہ
    آپ کو میری صداقت پر بھروسہ ہی نہیں ہے شاید

    اب وہ احباب نہ ماحول نہ آداب نہ پرسش نہ سلام
    اب تو محفل میں کوئی اپنا شناسا ہی نہیں ہے شاید

    حاکم شہر پہ تنقید کا اقبال نتیجہ معلوم
    اور وہ یہ کہ تمھیں شہر میں رہنا ہی نہیں ہے شاید


    انتخاب: کتاب چہرے سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    بہت عمدہ زبردست شراکت محمد بلال اعظم بھائی کافی عرصہ بعد کچھ پڑھ کر اچھا لگا۔ بس آخری شعر کے دوسرے مصرعہ میں رہنا کے بعد ہی کی ٹائپنگ رہ گئی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ بھائی۔
    اقبال عظیم صاحب بہت اچھا لکھتے تھے۔
    تدوین کر دی ہے۔
     
  4. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب وہ احباب نہ ماحول نہ آداب نہ پرسش نہ سلام​
    اب تو محفل میں کوئی اپنا شناسا ہی نہیں ہے شاید​

    بہت خوب انتخاب محمد بلال اعظم
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ مہ جبین آنٹی
     
  6. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    ارے واہ !!
    بلال بیٹے بہت خوبصورت کچھ کہتی سنتی بولتی غزل ہے ۔
    بہت لطف آیا پڑھ کر ۔جیتے رہو ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ آپ کا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر