میں نے اور جبریل نے دیکھا ...!

میں نے اور جبریل نے دیکھا ...!

دوزخ کی دیوار پہ چڑھ کر
میں نے اور جبریل نے دیکھا
جو نہ کبھی سوچا تھا میں نے
حیراں حیراں دیکھ رہا تھا


دوزخ کی گھاٹی میں ہر سو
وحشت تھی اک حشر بپا تھا
ایسا منظر کیا بتلاؤں
میرا کلیجہ کانپ رہا تھا

میں نہ کبھی بھولوں گا توبہ
میں نے دیکھا جو نظّارا
لعنت لعنت بول رہا تھا
دوزخ کا ہر منظر گندا

ننگی ننگی ٹانگوں والے
بدصورت بد ہیت لبرل
خوف زدہ زنخوں کے پیچھے
بھاگ رہے تھے کہہ کے " ھررا "


"بچ کے کہاں جاؤ گے ؟" کہہ کے
وہ دیوانے ناچتے گاتے
چاروں طرف سے گھیر کے ان کو
ہنستے، کدکتے، شور مچاتے

ڈر کے چیخیں مار رہے تھے
زنخے ریشمی کپڑوں والے
ان کے دل دھک دھک کرتے تھے
دیکھ کے لبرل ننگے پنگے

میں نے اور جبریل نے بولا
اپنے قہر کی آگ میں انکو
دوزخ کی اس تیز تپش میں
اے معبود جلانا
تو ، تو.!

حسیب احمد حسیب

نوٹ : راجہ مہدی علی خان کی ایک نظم " میں اور شیطاں دیکھ رہے تھے " ایک طویل عرصے سے طالب جواب تھی سو آج یہ قرض خادم نے اتارنے کی کوشش کی ہے .
 
آخری تدوین:
یہ تو مانا جا سکتا ہے کہ راجہ مہدی علی خان کے ساتھ شیطان ہوگا، لیکن یہ کون مانے گا کہ جبریل آپ کے ساتھ تھے :)
حضرت آپ ایسا ادیب تو روایت سے واقف ہے خادم نے اقبال کی پیروی کی ہے کہ حضرت اقبال شیطان کے مقابل جبریل کو لائے ہیں یا جبریل کے مقابل شیطان کو ..

گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہِ آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو!
میں کھٹکتا ہوں دلِ یزداں میں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو

باقی بطور انسان مسجود ملائک ہونے کا شرف حاصل ہے تو جبریل کی مصاحبت کی امید کیوں نہ رکھوں ہاں کہیں احسن تقویم سے اسفل سافلین میں جا پڑوں تو اور بات ہے.
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ اللہ باللہ !!
حسیب احمد حسیب بھائی یہ کیا ہے!؟!؟!!!!؟ مذہب ہمیں یہ کب سکھاتا ہے ؟!!!!!
میرا مخلص اور برادرانہ مشورہ ہے کہ اسے حذف کرڈالیں ۔ آگے آپ مالک ہیں ۔
اگر میری بات بری لگی ہو تو میں پیشگی معذرت چاہتاہوں ۔آپ مجھے عزیز ہیں سو مجھ سے لکھے بغیر رہا نہیں گیا ۔
 
Top