میں شاعر تو نہیں ہوں ۔۔۔ نئے شعراء کی بیٹھک

تفسیر

محفلین
نئے شعراء کی بیٹھک ۔۔۔

آپ کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ ۔
ہماری محفل عشق کے ماروں کی محفل ہے۔
یہاں عشق، محبت اور جنوں رہتا ہے۔
یہا ں اشعار خونِ دل سے بنتے ہیں۔ تخیل سے نہیں۔
یہاں ہمارا استاد ہمارا محبوب اور عاشق ہے۔۔۔۔۔۔

اس بیٹھک میں ہم تمام شعرا ء کو مدھو کرتے ہیں۔ وہ آئیں اور ہمیں اپنے کلام سے محفوظ کریں۔
لیکن یہ محفل خصوصی طور پر نئے شاعروں کے لئے ہے۔

جو نئے شاعر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اب اس مقام پر ہیں جہاں وہ اصول شاعری کو اپنائیں تو وہ اصلاح سخن میں اصول عروض کے سبق پڑھیں اور جب مکمل واقفیت ہو جائے تو اشعار اوزان اور بحر کی پابندی میں لکھنے کی کوشش کریں۔ نو آموز شعرا آزمودہ کار اساتذہ سے اِصلاحِ سخن لے سکتے ہیں۔ لیکن ان کو اپنی شاعری اصلاح سخن کے فورم میں منتقل کرنی ہوگی۔
نئے شعراء کی بیٹھک شاعری کو صرف پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ہے۔

کُہنا شاعر جو بحور ، اوزان، ردیف اور قافیہ کے پابند ہیں ان کے لئے بزم سخن میں دوسرا سب فورم موجود ہے۔
یہ محفل تو اُن شاعروں کی ہے جو ابھی ظفلِ شاعری ہیں ۔

ضروریات
شاعری آپ خود کی ہونا ضروری۔
اخلاقی اور میعاری ہو نا ضروری
اسں کے علاوہ اردو محفل کے مندرجہ ذیل قوائد و ضوابط آپ ہر لازم ہیں۔

محفل پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قوائد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نا ہو۔

ارکان ایسا کوئی مواد جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو کو ارسال مت کریں۔

کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔

اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔

تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دھیان میں رکھیں۔

ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو کو محفل میں ارسال مت کریں۔

ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو کو ارسال مت کریں۔

کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔

بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس محفل کے شایان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔

براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔

اردو ویب کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظم اعلی نبیل یا زکریا کو اس سے آگاہ کریں۔

اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیح کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ ایک ھفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
 
سلا م مسنون
سسلہ چل نکلا ہے تو کیوں نہ میں ہی پہلے اینٹ لگا دوں کیا ویسے میرے دوست اور بہت ہی اہم شخصیت ہیں میں حیران ہوں کہ ابھی تک انہوں نے یہاں کیوں نہیں میسج پوسٹا خیر آتے ہی ہوں گے میں آپ کے اس سلسلے سے بہت زیادہ خوش ہوا ہوں ہو سکتا ہے مجھے اور سابقہ قیصرانی بھائی کو بھی کچھ سیکھنے کو ملے ۔ میں نے یا کیا لکھا ہے یہ میری کوشش نہیں ہے پتہ نہیں کہاں سے دماغ میں نازل ہوا کہیں میں بھی خود خیالی کا شکار تو نہیں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محبت میں نکلے تو دعا نکلے
ہم اپنے فن میں خدا نکلے
نہ مر سکے جدا ہو کر بھی
دیکھئے کیسے بے وفا نکلے

حد ہوتی ہے بھئی یہ میں نے لکھا ہے اتنا فضول سے کلام اور سوری کلام نہیں "کام تمام"
صاحب از راہے کرم ہاتھ رکھیے گا میں مٹھائی اور دستار لے کر حاضر ہو جائوں گا بس ذرا سابقہ قیصرانی بھائی کو آنے دیں
 

دوست

محفلین
واہ واہ واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔and so on
کیا کہنے بھئی۔
سبحان اللہ۔
اپنا تو دل کررہا ہے یہیں پھڑک پھڑک کر جان دے دیں۔ کیا شعر کہہ دیئے۔
واہ
 
لا ہول ولا قوت
مرے آپ کے دشمن ویسے دوست بھائی جان لگتا ہے آپ کی جان مرغ بسمل کا گمان دینے کی موڈ میں ہے ارے بھئی اس فورم کے استاد جی کہاں ہیں چھری رکھتے ہیں یا نہیں ایسا نہ ہو کہ شیر آ جائیں قیصرانی بھائی کہاں ہیں آپ ڈنڈا لے کر آ جائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب تفسیر بھائی، یہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے

فیضان بھائی، تفسیر بھائی میرے بڑے بھیا ہیں۔ ادھر اگر میں نے ایک بات بھی موضوع سے ہٹ کر کی تو انہوں نے میرے کان کھینچنے ہیں جو پہلے ہی فرزانہ صاحبہ کی مہربانی کی طفیل بےبی ہاتھی جتنے ہیں :(

اس لیے میں تو اس دھاگے پر بطور قاری ہی آؤں گا :(
 

تفسیر

محفلین
فیضان الحسن نے کہا:
سلا م مسنون
سسلہ چل نکلا ہے تو کیوں نہ میں ہی پہلے اینٹ لگا دوں کیا ویسے میرے دوست اور بہت ہی اہم شخصیت ہیں میں حیران ہوں کہ ابھی تک انہوں نے یہاں کیوں نہیں میسج پوسٹا خیر آتے ہی ہوں گے میں آپ کے اس سلسلے سے بہت زیادہ خوش ہوا ہوں ہو سکتا ہے مجھے اور سابقہ قیصرانی بھائی کو بھی کچھ سیکھنے کو ملے ۔ میں نے یا کیا لکھا ہے یہ میری کوشش نہیں ہے پتہ نہیں کہاں سے دماغ میں نازل ہوا کہیں میں بھی خود خیالی کا شکار تو نہیں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محبت میں نکلے تو دعا نکلے
ہم اپنے فن میں خدا نکلے
نہ مر سکے جدا ہو کر بھی
دیکھئے کیسے بے وفا نکلے

حد ہوتی ہے بھئی یہ میں نے لکھا ہے اتنا فضول سے کلام اور سوری کلام نہیں "کام تمام"
صاحب از راہے کرم ہاتھ رکھیے گا میں مٹھائی اور دستار لے کر حاضر ہو جائوں گا بس ذرا سابقہ قیصرانی بھائی کو آنے دیں
 

Mona*

محفلین
سلام عرض ہے
بھائی صاحب یہ سِلسلا تو ہم جیسے ناچیز اور نا تجربہ کار لوگوںکے لئے کا فی اچھا ہے کیوںکہ جن لوگوں میں ٹیلنٹ ہے اور وہ وقتی مجبوریوں کی وجہ سے اسے اُجاگر نا کر پاے ھوں اور جن کو کسی اِصلاح کرنے والے کی ضرورت ہو اُن کے لئے یہ بہت مفید ھے-
اس کے لیے ھم اپنی کوششوں کو آپ کی نظر کرتے ھیں تاکہ ھم بھی آپ جیسے اعلی علم و ضرف والوں سے کچھ استفادہ ھا صل کر سکیں
تو یہ ٹوٹے پھوٹے چند الفاظ آپ کی نظر ہیں
ہم کو معلوم ہے یہ آپ کے معیار کے مطابق تو نہیں مگر پھر بھی،،،،،،،،،،،،
ہاں بچھرنے سے زارا پہلے
کچھ تو کہا ھوتا
گُزرے لمحوں کو یاد کرکے
تیری آنکھ سے آنسو نہ بہا ہوتا
کاش تیرے لبوں پر
اُن گزرے لمہوں کا کوئی غلا نہ ہوتا
ہر سانس میں تُجھ ہی سے تو ہوں مُخاطب
کاش تو نے ہم کو یُونہی بےوفا کہا نہ ہوتا
ہاں بچھرنے سے زارا پہلے
کچھ تو کہا ھوتا
ویسے تو ہمارے یہ ٹوٹے پھو ٹے الفاظ آپ لو گوں کی شایانِ شان تو نہیں مگر ایسے ڑرتے لکھ ہی دی ہے اب نا جانے آپ لوگ کیا سمجھیں اب یہ تو اللہ پر چھور دیا ہے اور آپ پر ہو سکتا ہے آپ لوگو کی وجہ سے ہم کچھ لکھنے قابل ہو جایئں یا یہ اس رستے سے ہی منہ مور جائیں،،،،،اب دیکھتے ہیں کیا ھوتا ہے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، شکریہ





ّّئ
 

Mona*

محفلین
اس فورم سے نا خوش

السلام علیکم

ھم نے کہا اور سوچا تھا کہ اس بیٹھک میں ھم آ کر کچھ سیکھ ھی جا ئیں گے مگر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اس بیٹھک میں تو کو ئی آتا ھی نہیں:confused::(
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پرشان ہونے کی بات نہیں ہے کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مصروفیات کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے تفسیر صاحب آتے ہی ہو نگے
 

تفسیر

محفلین
السلام علیکم

ھم نے کہا اور سوچا تھا کہ اس بیٹھک میں ھم آ کر کچھ سیکھ ھی جا ئیں گے مگر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اس بیٹھک میں تو کو ئی آتا ھی نہیں:confused::(

مونا
السلام علیکم
یہ سلسلہ بہت عرصہ پہلے کچھ ذاتی وجویات کی بنا پر میں نے ختم کردیاگیا تھا۔ میری طرف سے اس جاری کرنے کے کوئی امکان نہیں ہیں۔
والسلام
تفسیر
 

منصور

محفلین
کون ہے پیچھے چلمن کے؟
کون یہ بوجھے بھید ' پہیلی
رات کی رانی ' گلاب' چنبیلی
یا باس پڑوس کی کوی سھیلی
اپنی سکھی کو ڈرانے آے
دھیرے سے چلمن کھڑکاے

کون ہے پیچھے چلمن کے؟

میں جانوں ہوں کون ہے پیچھے چلمن کے
نہ کوی بھید ' نہ پہیلی
بس اپنے ساجن کی سہیلی
عمر سنہری ' بال سنہری
ہونٹوں پہ مسکان روپہلی
دھیرے سے چلمن کھڑکاے
دھڑ دھڑ دل دھڑکتا جاے
جانے کون کب آ جاے
 
دوستو،
ایسے ہی بیٹھے بیٹھے کچھ خیالات سے آ جاتے ہیں تو کچھ لکھا جاتا ہے، اگر اجازت ہو تو اس بزم میں آپ لوگوں سے بھی بتا دوں جو لکھا ہے
یہ تصور کرتے ہوے کہ اجازت مل ہی جاے گی۔ ایک آزاد سی نظم جس میں قافیہ ردیف عنقاء ہیں پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں، اپنی راے سے مطلع ضرور کیجیے گا
اظہر

دسمبر کی رات

آج پھر دسمبر کی سرد تاریک رات میں
کھو گیا ہوں میں اپنی ہی زات میں
اپنی ہی سوچ اپنی ہی یادوں کے زور میں
پہنچا وہیں ہوں تیری محبت کے دور میں

ملنا میرا وہ پہلی دفعہ تجھ سے شام میں
کہنا میرا اپنائت سی لگی تیرے نام میں
شرماتے ہوے وہ تیرا مچلنا بھی یاد ہے
ان یادوں سے تو آج تک دل آباد ہے

گھر میں قدم رکھنا تیرا سوالات کے بہانے
میرا اونچے سُر لگانا وہ محبتوں کے گانے
کھٹکھٹا کے پاوں میرا چھت پہ جا کے چڑھنا
تجھے کچھ سمجھ نہ آنا میرے پاس آ کے پڑھنا

تیرے ہاتھ کا وہ چھونا کچھ پوچھنے کی خاطر
میرا بدھو بنتے جانا تیرا تیز تر اور شاطر
سانسوں کے زیروبم میں بےربطگی کا آنا
مدہوشیوں کا موسم بس ہوش کھوتے جانا

ایسے میں زہر لگنا کسی اور کا بلانا
بڑی بےبسی سے تیرا وہ اپنے گھر کو جانا
آج پھر دسمبر کی سرد تاریک رات میں
کھو گیا ہوں میں اپنی ہی زات میں
 
Top