میں بھی کبھی محفلین تھا۔

جاسمن

لائبریرین
پیارے محفلین!
السلام علیکم۔
کبھی میں بھی اِسی محفل کا ایک فعال حصہ تھا۔ مطالعہ کتب کا زمرہ خصوصاََ میری دلچسبی کا مرکز تھا۔ میں خود بھی کتابیں پڑھتا تھا اور دیگر محفلین کی پڑھی کتابوں کے حوالے سے تبصرہ جات کرتا تھا۔ پنجابی زمرہ میں بھی بہت شوق سے جاتا تھا۔ اور ادب و زبان کے حوالے سے بھی میری دلچسبیاں تھیں۔
اِس محفل کا ماحول میرے مزج کے عین مطابق تھا۔ سب محفلین آپس میں پیار و احترام کے رشتے میں جڑے ہوئے تھے اور ہر ایک کو میری طرح اِس لڑی کا موتی بن کے رہنا بہت اچھا لگتا تھا۔
یقیناََ اب بھی لگتا ہو گا۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں نہیں ہوں۔ نہ اِس محفل میں۔ نہ اِس دنیا کی کسی بھی محفل میں۔ میں وہاں ہوں جہاں سے کوئی بھی نہیں آتا۔ میں وہاں ہوں جہاں اب اپنے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
شاید کچھ ایسے کام کیے ہوں میں نے اِس دنیا میں کہ مجھے وہاں "کچھ" ملتا رہے۔
شاید کچھ میرے بھی چاہنے والے ہوں کہ مجھے کچھ تحائف بھیجتے رہیں۔
کیا آپ بھی مجھے چاہتے ہیں؟؟؟؟؟
تلمیذ
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم تلمیذ صاحب، حالانکہ چند دن پہلے مجھے خواب میں آپ کا پیغام ملا تھا جس میں آپ فرما رہے تھے کہ آپ اس محفل کی بنسبت اب ایک بہت اچھی محفل میں ہیں :)
------------
اللہ تعالیٰ اصغر (تلمیذ) صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہم محفلین اپنے سر تلمیذ کے لئے سورہ فاتحہ،سورہ اخلاص(3 مرتبہ) اور ایک قرآنِ پاک تحفہ بھیج سکیں۔۔۔۔
سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ چکی ہوں۔ پہلا پارہ میرا۔۔۔۔۔اور آپ کا؟؟؟؟؟
برائے ایصال ثواب دو ہزار دفعہ پڑھا ہوا درودوسلام قبول فرمائیںِ۔یہ ایک ادنی ساتحفہ تلمیذ صاحب کے لئے
کیا ہم اُن کے لئے قرآنِ پاک کا تحفہ نہیں بھیج سکتے۔۔۔
کیوں نہیں ۔بیشک ۔جتنا جتنا کوئ قرآن پاک پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتا ہے
اللہ ان کو محمد کے صدقے جنت عطا کرے آمین

دوسرا پارہ کون دے گا؟
میں۔۔۔۔ کل صبح فجر کے بعد اس کو شامل سمجھیے گااور (چوتھے سے لے کر گیاروے) سپارے تک ۔ میری طرف سے جو پڑھ چکا ہوں

پھر بارہواں میری طرف سے شامل کر لیجیے گا کل
۔بارہ سپارے ہو گئے۔ تیرھواں کون دے گا؟
میں ۔۔۔۔۔ اکیسواں اور بائیسواں بھی میری طرف سے کر لیں۔

پچھلے دنوں میرا قرآنِ پاک مکمل ہؤا تو تلمیذ صاحب کو بھی بخشا۔
اب ہوئے۔ 13 تک اور 21 اور 22
14 واں کون دے گا؟

کل صبح۔۔۔ ان شاء اللہ
اوں ہوں۔وہ میں پڑھ رہی ہوں۔ آپ 15 واں لے لیں۔

اب چوبیسواں۔۔۔ کل پندرھواں دیکھیں گے۔

16 تا 20 میرے طرف سے۔
ان شاء اللہ 2 ہفتوں کے اندر ختم کروں گا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کون-اب-پیار-سے-پوچھے-گا،-میاں-کیسے-ہو.83632/page-3
 
ایم اے راجا

محفلین
اللہ تلمیذ کے درجات بلند فرمائے۔ امھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ہماری دعائوں کو ان کے حق میں قبول و مقبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
 
نایاب

لائبریرین
اک خوبصورت آگہی بھرے پیغام کی حامل تحریر
اللہ سوہنا محترم تلمیذ بھائی کی مغفرت فرماتے بلند درجات سے نوازے آمین
بلا شک بہت پرخلوص پیار بھری طبیعت کی حامل ہستی تھے ۔
دعا ہی ہے اپنے بس میں ۔ سو دعا کر دیتے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہم محفلین اپنے سر تلمیذ کے لئے سورہ فاتحہ،سورہ اخلاص(3 مرتبہ) اور ایک قرآنِ پاک تحفہ بھیج سکیں۔۔۔۔
سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ چکی ہوں۔ پہلا پارہ میرا۔۔۔۔۔اور آپ کا؟؟؟؟؟
برائے ایصال ثواب دو ہزار دفعہ پڑھا ہوا درودوسلام قبول فرمائیںِ۔یہ ایک ادنی ساتحفہ تلمیذ صاحب کے لئے
کیا ہم اُن کے لئے قرآنِ پاک کا تحفہ نہیں بھیج سکتے۔۔۔
کیوں نہیں ۔بیشک ۔جتنا جتنا کوئ قرآن پاک پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتا ہے
اللہ ان کو محمد کے صدقے جنت عطا کرے آمین

دوسرا پارہ کون دے گا؟
میں۔۔۔۔ کل صبح فجر کے بعد اس کو شامل سمجھیے گااور (چوتھے سے لے کر گیاروے) سپارے تک ۔ میری طرف سے جو پڑھ چکا ہوں

پھر بارہواں میری طرف سے شامل کر لیجیے گا کل
۔بارہ سپارے ہو گئے۔ تیرھواں کون دے گا؟
میں ۔۔۔۔۔ اکیسواں اور بائیسواں بھی میری طرف سے کر لیں۔

پچھلے دنوں میرا قرآنِ پاک مکمل ہؤا تو تلمیذ صاحب کو بھی بخشا۔
اب ہوئے۔ 13 تک اور 21 اور 22
14 واں کون دے گا؟

کل صبح۔۔۔ ان شاء اللہ
اوں ہوں۔وہ میں پڑھ رہی ہوں۔ آپ 15 واں لے لیں۔

اب چوبیسواں۔۔۔ کل پندرھواں دیکھیں گے۔

16 تا 20 میرے طرف سے۔
ان شاء اللہ 2 ہفتوں کے اندر ختم کروں گا
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کون-اب-پیار-سے-پوچھے-گا،-میاں-کیسے-ہو.83632/page-3
ماشاءاللہ .کتنا اچھا کام کر رہی ہیں جاسمن.
مجھے یہ سمجھ آئی کہ 24 تک پارے پڑھے جا چکے ہیں یا پڑھے جا رہے ہیں. 26 سے 30 مجھے دے دیں.
 
یاز

محفلین
محترم تلمیذ صاحب السلام علیکم
میں نے زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے کہ کسی انسان کی اس سے بڑی کامیابی کیا ہی ہو گی کہ لوگ اس کے کسی جگہ سے چلے جانے کے بعد بھی اس کو اچھے الفاظ میں یاد کریں اور اس کی کمی کو محسوس کریں۔
میں آپ کو زیادہ نہیں جانتا اور آپ سے کبھی بھی اس محفل پہ بات نہیں ہوئی۔ بس آب آپ کے مراسلے پڑھ سکتا ہوں یا دوسرے اراکین کی آپ کے بارے میں گفتگو پڑھ سکتا ہوں۔
اور جتنا کچھ میں نے پڑھا ہے، میں بجا طور پہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کامیاب ہی نہیں، بہت کامیاب ہیں الحمدللہ۔
اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اللہ آپ کے گھر والوں کو اور اردو محفل کو امن، سکون اور ترقی دے کہ دونوں ہی کی ترقی آپ کے سکون و اطمینان کا باعث بنے گی۔ گویا کہ دونوں باغات ہیں جن میں پھول کھلے دیکھ کر آپ بھی کہیں مسکراتے ہوں گے۔
آپ کی یادیں اس محفل کا سرمایہ ہیں اورانشاءاللہ مستقبل میں بھی رہیں گی۔
والسلام
 
محفل۔کے چند ارکین میں سے ایک جن کا احترم دل۔کی۔گہرائیوں سے بڑھ کر کرتا تھا ملنے کی شدید آزرو تھی مگر
اے بسا آرزو کہ خاک شدہ
اللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین
 
Top