فلیش میکرو میڈیا (ایڈوبی) فلیش....ایک تعارف

میکرو میڈیا (ایڈوبی) فلیش....ایک تعارف
جوں جوں انٹرنیٹ کی دنیا خصوصاََ ورلڈ وائڈ ویب (W W W) ترقّی یافتہ ہوتی جا رہی ہے، توں توں ساکت اور ساکن ویب سائٹس کی جگہ متحرک (dynamic) ویب سائٹس منظرِعام پر آرہی ہیں جو نہ صرف ہلتی جھلتی ہیں بلکہ ناچتی اور گاتی بھی ہیں! ....اگر آپ ملٹی میڈیا سےبھرپور ویب سائٹس تخلیق کرنا چاہتےہیں،جن میں vectorاور bitmapدونوں اقسام کےگرافکس شامل ہوں،MP3 میوزک بھی موجود ہو، متحرک ایفیکٹس یا Animationsبھی ہوں، فارمز کےذریعےاس میں Interactivity کی بھی سہولت موجود ہو، یہاں تک کہ اس میں ویڈیو فائلز بھی شامل کی گئی ہوں تو.... میکرومیڈیا(ایڈوبی) فلیش ایک ایسا زبردست اور ہرفن مولا(Versatile)قسم کا سافٹ ویئر یا پروگرام ہےجو مندرجہ بالا تمام اُمور بخوبی اور احسن طریقےسےانجام دےسکتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس انتہائی مفید سافٹ ویئر کی اہم خصوصیات کےبارے میں جانیں گے!

-:خصوصیات:-

١۔Vector گرافکس : فلیش ایک vector-basedپروگرام ہے۔ vectorگرافکس کو تخلیق کرنےکےلیےکمپیوٹر کو کسی بھی objectکا سائز، شکل،رنگ،آئوٹ لائن اور اسکرین پر اس کی پوزیشن کو یاد رکھنےکےلیےریاضی کی مساوات (Equations)کو پیشِ نظر رکھنا ہوتا ہے۔یہ گرافکس resolution independent ہوتےہیں ، جس کا مطلب یہ ہےکہ اگر ہم کسی vector گرافک کوبڑا بھی کر لیں تواس سےاس کےسائز یا کوالٹی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

٢۔ فائل کا سائز نہایت کم: اگر آپ فلیش پر نہایت پیچیدہ یا ملٹی میڈیا سےبھرپور کوئی تخلیق جیسےگیم، ویب سائٹ یا کوئیpresentation بھی بنائیں ،پھر بھی اس کا سائز نہایت کم ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ آپ فلیش میں جس فائل پر کام کررہےہوتےہیں یعنی پروجیکٹ فائل(.fla)، اس میںتوتمام عناصر جیسےگرافکس، سائونڈ فائلز، ویڈیوز وغیرہ اپنےاصل فائل سائز کےساتھ موجود ہوتےہیں مگر جب فلیش اُن کا آئوٹ پٹ یعنی فائنل فائل(.swf) تخلیق کرتا ہےتو اس میں موجود تمام عناصر کو سکیڑ(reduce) دیتا ہےاور MP3فائلز، bitmapگرافکس اور ویڈیوز کو کمپریس کردیتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس تخلیق میں جو بھی عنصر ایک سےزیادہ بار استعمال ہوا ہوتا ہے،فلیش کو وہاں صرف اس کا حوالہ یا Instanceیاد رکھنا پڑتا ہےجسےفلیش کی زبان میں Symbolکہتےہیں۔اس کےنتیجےمیں مجموعی فائنل فائل(.swf) کا سائز حیرت انگیز طور پر نہایت کم ہوجاتا ہے۔

٣۔پوری فائل ایک ساتھ لوڈ: اگر بہت زیادہ ملٹی میڈیا عناصر کےاستعمال سےفائل کا سائز زیادہ بھی ہوجائےپھر بھی فکر کی کوئی بات نہیں!کیونکہ فلیش ہمیں Streaming کی سہولت بھی دیتا ہے۔مثلاََ آپ نےفلیش میں بنی ویب سائٹس میں دیکھا ہوگا کہ سائٹ کےلوڈ ہونےسےپہلی۔۔۔۔Loading...Please Waitجیسےالفاظ لکھےہوئےنظر آتےہیں جسےpreloader کہتےہیں۔جیسےہی ویب سائٹ پوری لوڈ ہو جاتی ہے ۔یہ الفاظ غائب ہوجاتےہیں اور آپ اس کےبعد پوری ویب سائٹ بغیر کسی انتظار کےملاحظہ کر سکتےہیں۔اس سےآپ مزید انتظار کےجھنجھٹ سےبھی بچ جاتےہیں اور ویب سائٹ سےبھرپور لطف اندوز بھی ہوسکتےہیں۔

٤۔ویب برائوزرز کی جنگ کا خاتمہ: کئی HTML کوڈز اور جاوا اسکرپٹس مختلف ویب برائوزرز میں مختلف behave کرتےہیں۔ چنانچہ ویب ڈیویلپر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہےکہ وہ جو ویب پیج تخلیق کر رہا ہےوہ IE، Netscape،Operaاور Firefox وغیرہ میں یکساں نظر آئی۔مگر ایسا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔ مگر جب ہم فلیش میں ویب سائٹ تخلیق کرتےہیں تو ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہوتی۔کیونکہ فلیش کا اپنا ایک علیحدہ اور منفرد plug-inہوتا ہےجو برائوزر کو خصوصی سہولیات مہیّا کرتا ہے۔ فلیش میں جو بھی اور جیسی بھی تخلیق کی جائےگی وہ ہر برائوزر ،خواہ وہ کسی بھی ورژن کا ہو،ایک سی یا یکساں نظر آئےگی۔

٥۔متحرک اور متاثر کن: فلیش کےذریعےہم اپنی مرضی اور پسند کےمطابق ڈیزائن ، بٹن اور آئیکون بنا سکتےہیں جو مائوس یا کی بورڈ کی حرکت سےمختلف خوبصورت اور متاثر کن ایفیکٹس (animations)سےناظرین کو اپنی گرفت میں لےلیتےہیں۔اس کےعلاوہ سائونڈ یا آواز کےاستعمال سےہم ناظرین کو تصویر کےساتھ ساتھ آواز کےذریعےایک بالکل منفرد اور دلچسپ تجربےسےروشناس کر اسکتےہیں۔ اور اب تو جدید فلیش ورژن میں ویڈیو امپورٹ کرنےکی سہولت بھی دی گئی ہےجس سےآئندہ برسوں میں WWWایک طرح سےٹیلی ویژن کی صورت اختیار کر جائےگا۔

٦۔ہرفن مولا: غرض فلیش ایک ایسا ہرفن مولا Versatile پروگرام ہےجو بےشمار اقسام کی تخلیقات کرنےمیں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ فلیش فائلز (.swf) کو ہم باآسانی HTML کوڈز میں استعمال کر سکتےہیں۔اس کا مطلب یہ ہےکہ ہمیں فلیش کو اپنےویب پیج میں شامل کرنےکےلیےکوئی خصوصی پروگرام یا Computer Languageسیکھنی نہیں پڑےگی۔ جیسا کہJava Applets،Java Script،VB Scriptیا Dhtml استعمال کرنےکےلیےہمیں انھیں سیکھنا پڑتا ہے۔اس کےعلاوہ آپ فلیش کا Java Scriptاور VB Scriptسےرابطہ یا Interactionبھی کروا سکتےہیں۔مزید یہ کہ آپ فلیش میں مختلف اقسام کےفارمز بھی استعمال کرسکتےہیں جیسا کہ عام ویب سائٹس کی تخلیق میں استعمال کرتےہیں۔فلیش تمام languagesجیسےxml,php,sql,cfm,cgi,aspوغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

حرف ِ آخر
یہ تو تھا فلیش کا ایک مختصر تعارف ....اُمید ہےآپ کو ضرور پسند آیا ہوگا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ میں سےکئی دوست فلیش کو سیکھنا بھی چاہتےہونگے۔ میں نےاپنی ویب سائٹ میں فلیش کےمزید ٹیوٹوریلز اور ویب سائٹس کےبارےمیں معلومات upload کر رکھی ہیں۔آپ سےگزارش ہےکہ میری ویب سائٹ ملاحظہ فرما لیں۔اگر آپ اس سےمستفیض ہوئےتو یہ میری خوش نصیبی ہوگی....شکریا!


 
بہت خوب شعیب ، اب تم نے صحیح معنوں میں اپنا استادوں والا رول ادا کرنا شروع کیا ہے۔ بڑی عمدگی سے سکھاتے ہو اور میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کئی ایسے ممبران کو جو فلیش سیکھنا چاہتے ہیں مگر بیٹھے بٹھائے اور یہیں سے ہی :) ۔ بہت مشکل ہے کہ وہ تمہاری سائٹ پر جائیں اور پھر خود ہی سیکھیں۔

تم ایک ایک کرکے وہ سب فائلز یہاں کیوں نہیں اپلوڈ کرتے اور پھر ہم سب مل کر تم سے سوالات بھی کرتے رہیں گے اور سیکھتے بھی جائیں گے۔ بھائی مجھے تو جلد از جلد اپنی شاگردی میں لے لو۔ بدلے میں جو تم کہو گے میں سکھانے کو تیار ہوں۔
 
نبیل نے کہا:
محب علوی نے کہا:
بھائی مجھے تو جلد از جلد اپنی شاگردی میں لے لو۔ بدلے میں جو تم کہو گے میں سکھانے کو تیار ہوں۔

محب، بہت خوب۔ یہ بین السطور کیا سکھانے کی آفریں ہو رہی ہیں۔ :p

بس یار شوبی کو اکسا رہا ہوں اور خود کو بھی مجبور کررہا ہوں کہ کچھ سکھا سکوں کسی بہانے سے ۔ ویسے میرا موڈ ہے کہ اگر ڈیمانڈ ہو ڈیٹا بیس یا ڈیٹا وئیر ہاؤسنگ یا کسی پروگرامنگ لینگویج سکھانے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔
 

سیفی

محفلین
شوبی
فلیش سکھانے کا جو سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے وہ بہت بہتر ہے۔۔۔۔۔مجھے خود بڑا شوق ہے فلیش سیکھنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ اب آپ آگئے ہیں تو چلتی رہے گی یہ استادی شاگردی :)
 
شعیب سعید شوبی نے کہا:
محب بھائی بہت شکریا مضمون پسند کرنے کا۔۔۔۔۔ضرور جی آپ آج سے میرے شاگرد اور میں آپ کا۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تو بن گیا فلیش میں شاگرد مگر اپنا نہیں بتایا کہ کس کس چیز کو سیکھنے کا شوق ہے تاکہ میں اس کے مطابق منصوبہ بندی کرسکوں
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔بہت اچھی بات ہے۔خوش آمدید اور امید ہے آپ یہاں بھی یہ اسباق مہیا کرتے رہیں گے۔
 
محب علوی نے کہا:
میں تو بن گیا فلیش میں شاگرد مگر اپنا نہیں بتایا کہ کس کس چیز کو سیکھنے کا شوق ہے تاکہ میں اس کے مطابق منصوبہ بندی کرسکوں

محب بھائی مجھے پروگرامنگ سیکھنے کا بڑا اشتیاق ہے، اگر اس سلسلے میں آپ میرے استاد بن جائیں تو نوازش ہو گی!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہاں تک سی شارپ سیکھنے کا تعلق ہے تو اس کا ایک طریقہ اردو ایڈیٹر پراجیکٹ میں شرکت بھی ہو سکتا ہے۔ میں نے ایک پروٹوٹائپ کب سے لکھ کر پوسٹ کیا ہوا ہے اور ابھی تک کسی نے اس میں تبدیلیاں نہیں کیں۔

میں کوشش کروں گا کہ سی شارپ کے بنیادی ٹیوٹوریل بھی پوسٹ کروں لیکن میرے تجربے کے مطابق پروگرامنگ سیکھنے کا بہترین طریقہ کوئی پریکٹیکل اپلیکیشن لکھنا ہے۔ مثال کے طور پر اردو ویب پیڈ اور اردو اوپن پیڈ لکھ کر مجھے کچھ جاوا سکرپٹ کی شدبد ہوئی ہے۔
 
ڈیئر نبیل بھائی!
آپ نے بالکل درست بات کہی ہے کہ پروگرامنگ سیکھنے کے لئے بہتر طریقہ یہی ہے کہ کسی پروجیکٹ میں شمولیت اختیار کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ایک بات اور کہ وہ میری فلیش فائلز کا مسئلہ تو حل کریں۔ اگر کہیں تو میں دوسری ویب سائٹس سے ہی ری ڈائیریکٹ کرنا شروع کروں اپنی فلیش فائلز کو؟
 
نبیل اس پوسٹ پر تھوڑی تفصیل اور شائع کریں ، میں بھی دوبارہ بندوں سے بات کی ہے اور امید ہے کہ جلدی کچھ نہ کچھ کام شروع ہوگا۔
 
میں ایک بار پھر اپنی کم علمی کا اعتراف کر لو مگر میں جب بھی اس لنک کو کھولتا ہو یہ کھلتا ہی نہیں ہے اورنہ ملنے کا پیغام آجاتا ہے۔

کیوں نہ اسے اردو ویب پراجیکٹس میں منتقل کردیا جائے، اس کے علاوہ اردو لغت اور ایسے دوسرے پراجیکٹس کو بھی اردو ویب پراجیکٹس میں منتقل کردیا جائے تاکہ دیکھنے اور یاد رکھنے میں آسانی رہے۔
 
شوبی بھائي : میں آپ سے فلیش میں کام کرنا سیکھنا چاہتا ہوں ۔ سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ نے یہ ٹوٹوریلز بھلا کس فلیش کے ورژن میں تیار کیے ہیں یعنی آپ کون سا فلیش کا ورژن استمعال کرتے ہیں ۔ میں نے Macromedia Flash MX 2004 انسٹال کیا ہے ۔ کیا یہ بھی کام کے لائق ورژن ہے ؟

اسی کے ساتھ ہی میرے کمپیوٹر میں مندرجہ زیل پرگرام بھی انسٹال ہیں ۔

Macromedia Fireworls MX 2004
Macromedia Flash Player 7
Macromedia FreeHand MXa
Macromedia Autherware 7.0

کیا میں ان کے زریعے بھی آپ کی فلیش کلاسز میں شرکت کر سکتا ہوں ۔
 
شوبی بھائي : میں آپ سے فلیش میں کام کرنا سیکھنا چاہتا ہوں ۔ سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ نے یہ ٹوٹوریلز بھلا کس فلیش کے ورژن میں تیار کیے ہیں یعنی آپ کون سا فلیش کا ورژن استمعال کرتے ہیں ۔ میں نے Macromedia Flash MX 2004 انسٹال کیا ہے ۔ کیا یہ بھی کام کے لائق ورژن ہے ؟

اسی کے ساتھ ہی میرے کمپیوٹر میں مندرجہ زیل پرگرام بھی انسٹال ہیں ۔

Macromedia Fireworls MX 2004
Macromedia Flash Player 7
Macromedia FreeHand MXa
Macromedia Autherware 7.0

کیا میں ان کے زریعے بھی آپ کی فلیش کلاسز میں شرکت کر سکتا ہوں ۔

شمیل بھائی یہ ٹیوٹوریلز آپ فلیش MXاور اسکے بعد والے کسی بھی ورژن میں ٹرائی کر سکتے ہیں۔

فلیش کلاسز میں شرکت کے لئے Macromedia Flash MX or Higher کی ضرورت ہوگی۔ آپ کے پاس یہ سافٹ ویئر انسٹال نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شعیب، کیا حال ہے تمہارا؟ کیا تمہارا یہاں دوبارہ ریگولر ہونے کا ارادہ ہے؟
 
Top