کاشفی

محفلین
میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ افسوسناک ہے، بی این ایم

bnm2.jpg

کوٹہ(این این آئی)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا کے چمپین و آزادی صحافت کے دعوئے دار حامد میر و دیگر کی جانب سے بلوچ آزادی پسند تنظیموں و رہنماؤں کو دہشت گرد کہنا انکی و دہشت گرد سوچ کی ترجمانی کر تی ہے۔ میڈیا و بی بی سی کی جانب سے ایسے غیر صحافیانہ انداز دراصل ریاست کی بلوچ جہد آزادی کو بدنام کرنے کے حربے ہیں ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی چارٹر کسی بھی قوم کو اپنی قومی آزادی کے لیے آواز اُٹھانے اور جدوجہد کرنے کی اجازت دیتی ہے بلوچ قوم اپنی جنگ آزادی اقوام متحدہ کی منشور کے مطابق لڑ رہی ہے۔ بلوچ جنگ آزادی بین الالقوامی سطح پر جس طرح پذیرائی حاصل کر رہی ہے اس سے خفیہ ادارے قومی آزادی کے خلاف مذہبی انتہا پسندی کو بلوچستان میں ہوا دے رہے ہیں جو مذہبی تنظیمیں خفیہ ادارے کے اسٹرٹیجک حصہ ہیں انکو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ بلوچ قومی آزادی کے اثرات کو عالمی سطح پر کم کیا جا سکے اور قابض ریاست کے میڈیا پر بلوچ جہد آزادی کے خلاف زہر ابھلا جا رہا ہے تاکہ قبضہ گیر کی پالسیوں کے ذریعہ بلوچ جنگ آزادی کے مخالف مذہبی انتہا پسندوں کو مظبوط کر کے بلوچستان کی سوشل فکر،سیکولر،آزادی پسند جنگ آزادی کو مذہبی و انتہا پسند کی نتہی کر کے اسکو متنازعہ بنانے کی سہی لا حاصل کی جا رسکے۔انکی کوشش ہو رہی ہے وفاق پرستی کو بلوچ قوم پرست کہہ کر حقیقی بلوچ قوم دوست آزادی پسند رہنماؤں کے خلاف دہشت گرد جیسے منفی اصطلاع استعمال کر کے قابض ریاست کے ساتھ حق وفاداری ادا کر رہے ہیں۔اگر قومی آزادی کی جنگ دہشت گردی ہے تو امریکوں کے ہیرو جارج واشنگٹن،عالمی انسان دوست و قوم دوست نوبل انعام یافتہ رہنما نیلسن منڈیلہ،ماؤزے تنگ، ہوچی مون بھی دہشت گرد ہیں ۔
 
Top