میڈیا کا کام

الف نظامی

لائبریرین
میڈیا کا کام بھی صرف خبر دینانہیں‘ لوگوں کی سوچ اور ذوق کی تعمیر بھی ہے۔
اسے(میڈیا کو) بتانا چاہیے کہ وہ کیا مسائل ہیں جن کو ہمیں اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہے۔
ایک ٹیلی ویژن چینل پر جب میں نے سیاسی پروگرام کی میزبانی کا آغاز کیا تو چینل کے سربراہ نے کہا:
کامیاب اینکر وہ ہے جو سوال اٹھائے تو لوگ کہیں:”یہی تو ہمارے ذہن میں تھا؟
میں نے کہا:
مجھے اتفاق ہے لیکن اس کے ساتھ ایک بات اور بھی ہے۔ میزبان کو ایسے سوالات اٹھانے چاہیے کہ لوگ سوچنے لگیں:
اچھا! اس معاملے کو دیکھنے کا ایک زاویہ یہ بھی ہے؟

ذوق کا معاملہ یہ ہے کہ علم اور زبان‘ ایک میزبان کے انتخاب میں دونوں کی اہمیت نہیں۔اُردو کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے‘ اس پر ماتم کرنے کو دل چاہتا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا تھا اُردو زبان اس پر ناز کرے گی کہ وہ ابوالکلام کے قلم سے لکھی اور ان کی زبان سے بولی گئی۔ ہمارے ٹاک شوز کو دیکھ کر اُردو جو مرثیہ کہتی ہوگی‘ میں اس کا اندازہ کرسکتا ہوں۔ اب تو نسوانی چہروں پر اصرار ہے کہ مغرب کے تجارتی اخلاقیات کا درس یہی ہے۔
سیاسی و فکری اشرافیہ از خورشید احمد ندیم سے اقتباس
 
زبیر مرزا

محفلین
نظامی بھائی فی زمانہ تو جو کردار میڈیا ادا کررہا ہے اس سے چُپ ہی بھلی ہے
بناء تحقیق خبریں اور سنسنی خیزبریک نیوز دیکھ کرحیرانی ہوتی ہے
 
مغزل

محفلین
نظامی بھائی میڈیا کے کردار پر خاصی تفصیل سے لکھا جاسکتا ہے مگر حجاب مانع ہے کہ میڈیا ہمارا (عوام الناس کا)زرخرید تو ہے نہیں وہ تو وہی دکھائے گا جو اچھے نرخوں اور نرخروں پر بیچا جاسکتا ہے۔:p:angel:
 
مغزل

محفلین
آپ باتیں اتنی سچی کر دیتے ہیں یا بلیلہ والے پائلٹ کہ ہم مسکرا دیتے ہیں :grin:
ارے بھیا جی ۔ وہ کیا محاورہ ہے کہ ۔۔ ’’ سمندر کی سیر اور ناخدا سے بیر ‘‘ کیسے ممکن ہے ۔۔
( دیکھ لیجیے محاورہ بھی سدھارا جاسکتا ہے مگر۔۔۔) :p:p
چلیے مجھ غریب کو بلیلہ کا پائلٹ قرار دے کر آپ نے بلیلہ کی لاج رکھ لی ۔ ہہاہاہاہاہ :laugh::laugh:
مگر اس میڈیا ئی اونٹ بے چارے کو کس کروٹ بٹھایا جائے ؟؟ کیوں کہ سوال سے پہلے ہی دماغ جواب دے دیتا ہے :angel:
کچھ عرصہ قبل ایکسپریس میں جاوید چودھری نے اس موضوع پر مدلل کالم لکھا تھا ۔۔ جس کا حاصل درج ذیل سطر ہے۔:battingeyelashes:
جو افراد کروڑوں روپے کا خطیر سرمایہ لگا کر بیٹھے ہیں وہ ہماری ’’اصلاح‘‘ کیوں کر کریں گے؟ ؟

جون بھائی کا شعر یاد آگیا اس دھاگے اور موضوع کی نذر:

کچھ لوگ کئی لفظ غلط بول رہے ہیں !!!!!
اصلاح مگر ہم بھی اب اصلا نہ کریں گے
جون ایلیا
 
عسکری

معطل
ارے بھیا جی ۔ وہ کیا محاورہ ہے کہ ۔۔ ’’ سمندر کی سیر اور ناخدا سے بیر ‘‘ کیسے ممکن ہے ۔۔
( دیکھ لیجیے محاورہ بھی سدھارا جاسکتا ہے مگر۔۔۔ ) :p:p
چلیے مجھ غریب کو بلیلہ کا پائلٹ قرار دے کر آپ نے بلیلہ کی لاج رکھ لی ۔ ہہاہاہاہاہ :laugh::laugh:
مگر اس میڈیا ئی اونٹ بے چارے کو کس کروٹ بٹھایا جائے ؟؟ کیوں کہ سوال سے پہلے ہی دماغ جواب دے دیتا ہے :angel:
کچھ عرصہ قبل ایکسپریس میں جاوید چودھری نے اس موضوع پر مدلل کالم لکھا تھا ۔۔ جس کا حاصل درج ذیل سطر ہے۔:battingeyelashes:
جو افراد کروڑوں روپے کا خطیر سرمایہ لگا کر بیٹھے ہیں وہ ہماری ’’اصلاح‘‘ کیوں کر کریں گے؟ ؟

جون بھائی کا شعر یاد آگیا اس دھاگے اور موضوع کی نذر:

کچھ لوگ کئی لفظ غلط بول رہے ہیں !!!!!
اصلاح مگر ہم بھی اب اصلا نہ کریں گے
جون ایلیا
ویسے نا خدا ایک نہیں ہوتا اب اس لیے ایک دو سے بیر ہو بھی جائے تو کوئی مشکل نہیں ۔ میڈیا کو سدھارنا اب ممکن نہین رہا مشرف نے یہ جن بوتل سے نکال دیا پر نکالتے وقت کوئی شرط نا رکھی تھی شاید جو آج یہ حال ہے ۔ اور اب تو یہ بزنس بن چکا ہے گروپ بن چکے ہیں اب کی افائدہ ایک نا ایک دم آنے والی نسلین اسے سدھرتا دیکھیں گی ہمارے اتنے اچھے نصیب کہاں
 
صد فیصد متفق آغائے عزیز ۔:):notworthy:
 
Top