میٹرونوم کا از خود سنکرونائز ہونا

نبیل

تکنیکی معاون
آج ایک ویڈیو میں ایک دلچسپ تجربہ دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں پانچ میٹرونومز کو علیحدہ سے حرکت میں لایاجاتا ہے اور کچھ دیر بعد پانچوں میٹرونوم خودکار انداز میں یکساں انداز میں سادہ موسیقائی حرکت (سمپل ہارمونک موشن) کے انداز میں متحرک ہو جاتے ہیں۔ ذیل میں یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیے:


اس ربط پر اس مظہر کی وضاحت یوں پیش کی گئی ہے کہ مختلف میٹرونوم کی سنکرونائزیشن میں فرق سے جو منفی یا مثبت انرجی تخلیق ہوتی ہے اس کے باعث کچھ دیر میں ان کی حرکت میں توازن آ جاتا ہے اور یوں یہ سنکرونائز ہو جاتے ہیں۔
 
Top