میر میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب ۔ میر تقی میر

فاتح

لائبریرین
وہ نہیں اب کہ فریبوں سے لگا لیتے ہیں​
ہم جو دیکھیں ہیں تو وے آنکھ چھپا لیتے ہیں​
کچھ تفاوت نہیں ہستی و عدم میں ہم بھی​
اٹھ کے اب قافلۂ رفتہ کو جا لیتے ہیں​
نازکی ہائے رے طالع کی نکوئی سے کبھو​
پھول سا ہاتھوں میں ہم اس کو اٹھا لیتے ہیں​
صحبت آخر کو بگڑتی ہے سخن سازی سے​
کیا در انداز بھی اک بات بنا لیتے ہیں​
ہم فقیروں کو کچھ آزار تمھیں دیتے ہو​
یوں تو اس فرقے سے سب لوگ دعا لیتے ہیں​
چاک سینے کے ہمارے نہیں سینے اچھے​
انھیں رخنوں سے دل و جان ہوا لیتے ہیں​
میرؔ کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطّار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
میر تقی میرؔ​
 
سید زبیر

محفلین
صحبت آخر کو بگڑتی ہے سخن سازی سے
کیا در انداز بھی اک بات بنا لیتے ہیں
بہت خوب ۔۔۔واہ​
مقطع شائد یوں ہے​
میرؔ کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطّار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
مقطع شائد یوں ہے
میرؔ کیا سادے ہیں، بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطّار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
آپ نے کس دیوان میں پڑھا یوں؟
حوالہ دے دیجیے سکین صفحے کی صورت میں
ہم درست کر دیں گے معذرت کے ساتھ
لیکن عوام کالانعام کا حوالہ مت دیجیے گا کہ گلیوں کے لونڈے لپاڑے اسے یوں پڑھتے ہیں یا تُوں پڑھتے ہیں :)
 
اگر میں غلطی پر ہوں تو تہہ دل سے معذرت کا خواستگار ہوں
 
فاتح

لائبریرین
اگر میں غلطی پر ہوں تو تہہ دل سے معذرت کا خواستگار ہوں
اصل مصرع ویسے ہی ہے جیسے ہم نے لکھا۔۔۔ آپ یہاں سے میر تقی میر کی کلیات پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھ سکتے ہیں اور بہت جلد کلیات میر اردو لائبریری میں یونیکوڈ کی شکل میں بھی لا رہے ہیں وہاں سے نہ صرف پڑھی جا سکے گی بلکہ کوئی بھی لفظ یا مصرع تلاش بھی کیا جا سکے گا۔ :)
 
عاصم احمد

محفلین
آج کے روزنامہ نوائے وقت میں چھپا یہ کالم بھی ملاحظہ فرما لیجئے صرف فتح لائبریرین ہی نہیں سب لوگ ذرا 6 منٹ نکال کر پڑھیں ضرور پھر حسب توفیق تبصرہ فرما دیں
 
عاصم احمد

محفلین
آپ نے کس دیوان میں پڑھا یوں؟
حوالہ دے دیجیے سکین صفحے کی صورت میں
ہم درست کر دیں گے معذرت کے ساتھ
لیکن عوام کالانعام کا حوالہ مت دیجیے گا کہ گلیوں کے لونڈے لپاڑے اسے یوں پڑھتے ہیں یا تُوں پڑھتے ہیں :)

اشعار کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں
چوتھا ستون
محمّد آصف بھلی
روزنامہ نوائے وقت
مورخہ 24 جنوری سنہ 2017
 
عاصم احمد

محفلین
اشعار کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں
چوتھا ستون
محمّد آصف بھلی
روزنامہ نوائے وقت
مورخہ 24 جنوری سنہ 2017
 
فاتح

لائبریرین
آج کے روزنامہ نوائے وقت میں چھپا یہ کالم بھی ملاحظہ فرما لیجئے صرف فتح لائبریرین ہی نہیں سب لوگ ذرا 6 منٹ نکال کر پڑھیں ضرور پھر حسب توفیق تبصرہ فرما دیں
کون سا کالم؟
اشعار کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں
چوتھا ستون
محمّد آصف بھلی
روزنامہ نوائے وقت
مورخہ 24 جنوری سنہ 2017
لنک؟؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
Top