میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
وقت نے ایک ہی نکتہ تو کیا ہے تعلیم
حاکم وقت کو !!مسند سے !!اتارا جائے
جون ایلیا
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
چٹک میں غنچے کی وہ صورت جاں فزا تو نہیں
سنی ہے پہلے بھی آواز یہ کہیں میں نے
اختر علی اختر
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا
جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
عبید اللہ علیم
 

سیما علی

لائبریرین
طالب دست ہوس اور کئی دامن تھے
ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا
مصطفیٰ زیدی
کلیات مصطفیٰ زیدی ( قبائے ساز)
 

طاہر شیخ

محفلین
لے جاتی ہے اس سمت ہمیں گردش دوراں
اے دوست خرابات سے کیا کام ہمارا
کر لیتے ہیں تخلیق کوئی وجہ اذیت
بھاتا نہیں خود ہم کو بھی آرام ہمارا

عبد الحمید عدم
 
Top