میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
پھولوں کو دیکھ کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں
قمر جلالوی
 

سیما علی

لائبریرین
اک سزا اور اسیروں کو سنا دی جائے
یعنی اب جرمِ اسیری کی سزا دی جائے
دستِ نادیدہ کی تحقیق ضروری ہے مگر
پہلے جو آگ لگی ہے وہ بجھا دی جائے
پیر زادہ قاسم
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بینائی کے طلسم سے آگے بھی دیکھیے
منظر کو ایک قسم سے آگے بھی دیکھیے
کچھ اور بھی ہیں راز خدوخال سے پرے
عورت کو اس کے جسم سے آگے بھی دیکھیے
  • رحمان فارس
 

سیما علی

لائبریرین
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے !!!!بھی ہیں
سرور۔ بارہ بنکوی
 

سیما علی

لائبریرین
نہ خدا رہا نہ صنم رہے، نہ رقیبِ دیر و حرم رہے
نہ رہی کہیں اسد اللہی نہ !!!!!کہیں ابولہبی رہی
علامہ سر محمد اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
سفر میں دوست ہی چہرے بدل کے ملتے رہے
فریب دیتا رہا !!!!!!!ا وڑھ کے نقاب کوئی
چلو دعا کریں مل کے !!خدائے واحد سے
ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی

عالم آرا
 
Top