میرے ماتھے کو بوسہ تو دے اے خدا اے خدا الوداع

طے ہوا "تو" سے "میں" تک کا یہ فاصلہ اے خدا الوداع
شکریہ مجھ کو مجھ تک جو پہنچایا اے خدا الوداع

اب اجازت کہ یہ زندگی ایک نیا موڑ مڑنے کو ہے
اب نئی زندگی ہے نیا سلسلہ اے خدا الوداع

اب اجازت کہ فطرت سے میں اک نیا حسن پیدا کروں
عشق کو اب ترا حسن کم پڑ گیا اے خدا الوداع

اب اجازت کہ فطرت سے مجھ کو نیا جام درکار ہے
تیرا بخشا ہو جام خالی ہوا اے خدا الوداع

اب اجازت کہ رخصت ہوں تجھ سے مگر اس پہلے ذرا
میرے ماتھے کو بوسہ دے اے خدا اے خدا الوداع​
نا معلوم
 
Top