1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

میری پہلی کاوش۔۔۔۔۔۔۔

زینب نے 'آپ کی نثری شاعری بحور سے آزاد' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 2, 2008

  1. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    کوئی حالت نہیں یہ کون سی حالت میں ہوں
    کیا خدا ہے ہی نہیں کس لئے وحشت میں ہوں

    جس طرح وقت سے فطرت کو ملے اذن نمو
    میں اسی طرح کی سر مست مسرت میں ہوں

    وہی سمجھے گا جسے نشہ سبک کرتا ہے
    کس ہوا پر ہیں قدم کیسی لطافت میں ہوں

    مثل یک طائر آزاد اڑوں یا نہ اڑوں
    آج خوش ہوں زینب کہ میں اپنی ہی قدرت میں ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    واہ واہ زینب ۔۔۔۔۔۔۔ سویرے سویرے اتنا خوبصورت کلام لکھ دیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خیر سے آپ بھی چھپی رستم نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جاری رکھیں بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,142
    زینب اپیا یہ کہاں چھپا کر رکھا تھا۔ :)
    تھوڑا سا وزن کا مسئلہ ہے۔ اسے درست کر لیجئے یا اساتذہ سے کرا لیجئے تو مزہ آجائے گا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    درست کہا سعود نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جاری رکھنا اچھی کاوش ہے
     
  5. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,142
    ڈاکٹر صاحب آپ تخیل دیکھئے کتنے لاجواب اور اچھوتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    ہاں سعود واقعی لاجواب کلام ہے ۔۔۔ ہم نے اپنی پوسٹ کی تازہ تازہ ۔۔۔ مگر زینب کا کلام پڑھ کر اچھوتے پن کا احساس ہوا:)
     
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت اچھا کلام ہے زینب صاحبہ! مزید لکھتی رہیئے -
     
  8. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,525
    موڈ:
    Breezy
    بہت عمدہ۔ ہم خوش ہوئے۔:grin:
     
  9. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    بہت شکریہ یونس صاحب حوصلہ افزائی کا:grin:
     
  10. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    سچ کہہ رہے ہیں یا بہن کا دل رکھنے کے لیے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    اچھی کاوش ہے ۔۔۔ لکھتی رہو ۔اوزان کی بات کیا کریں کہ ہم سے بھی یہ کبھی متوازن نہ ہوئے ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    شکریہ سخنور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    میں تو سمجھی تھی شاعر حضرات سے جوتے پڑیں گے اسی لیے صبح پوسٹ کرنے کے بعد یہاں کا رخ ہی نہیں‌کیا۔۔۔۔۔پوسٹ‌کی اور میں بھاگ کھڑی ہوئی ہاہاہا:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    کہیں‌آپ کی غزل میں نے اپنے نام سے تو پوسٹ نہیں کر دی چوری کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بار پھر دھیان سے پڑھو:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,142
    اپیا کا دل میں رکھ کے کیا کروں گا بھلا۔ پتہ لگا بہن ہماری بے دلی سے سارے کام کرنے لگیں۔ حتیٰ کہ شاعری بھی انتہائی بے دلی سے۔ :)

    اپیا تخیل واقعی بہت عمدہ ہے۔ سچ کہوں تو اتنی نازک باتیں میری موٹی عقل میں کبھی وارد ہی نہیں ہو پاتیں۔ ہاں دوسروں کی باتوں پر عش عش ضرور کر اٹھتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,187
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused




    بہت خوب زینب، اگر پہلی کاوش ھے تو بہت اچھی ھے ، آئندہ بھی جاری رکھنا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خوب زینب صاحبہ، بہت اچھا خیال ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,357
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جواب نہیں ! بہت خوب !
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت ہی زبردست ہے
    اس کے بعد کیا کوئی اور کاوش کی ہے ؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ واہ ۔۔ بہت خوب
    تو ہمری بٹیا شاعری بھی ہے۔۔
    ما شا اللہ ۔۔ اچھے مضامین ہیں
    واہ ۔۔

    مزید کلام کہاں ہے ہے ربط ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر