میری پہلی غزل

فہیم

لائبریرین
مجھے خود پر واقعی حیرت ہے کہ میں نے یہ مصروں کی غزل کیسے لکھ ڈالی۔

خیر ابھی تو مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ غزل بھی کہلانے کی حق دار ہے کہ نہیں:confused:
 
فہیم

لائبریرین
خوشی کے کچھ دن آتے ہیں
اور بہت جلد چلے جاتے ہیں

اک گمنام سی اداسی باقی رہتی ہے
دل کو بھانے والے لوگ چلے جاتے ہیں

کیا کریں ہم، کس کو سنائیں اپنا غم
خیالات آتے ہیں اور ہم کو رلا جاتے ہیں

اداسی کو دل پر لیے، بیٹھ کر تنہائی میں
یاد کرتے ہیں بیتے دن، اور آنسو بہاتے ہیں

ہے کیا کوئی دوا اس مرضِ اداسی کی
سوچ کر ہم ایک سرد آہ کھینچ جاتے ہیں

کیسے کردی فہیم نے اتنی لمبی شاعری
مارے حیرت کے ہم آنکھیں چھپکا جاتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
آپ نے یادوں اور جذبات کو خوبصورت انداز میں الفاظ میں پرویا ہے لیکن شاعری کے لیے کچھ قیود کی پابندی کرنی پڑتی ہے مثلاً ردیف، قافیہ، بحر، وغیرہ اور سب سے اہم بات یہ کہ شاعری بھی باقی فنونِ لطیفہ کی طرح خدا داد صلاحیت ہوتی ہے۔۔۔ ہاں اسے نکھارا ضرور جا سکتا ہے لیکن پیدا نہیں کیا جا سکتا لیکن بات جذبات کے اظہار ہی کی ہے تو اسے شاعری پر ہی کیوں موقوف کیا جائے۔۔۔ اور بھی پیرائے موجود ہیں مثلاً نثر کہ جس میں شاعری کی نسبت کہیں کم قیود کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امید ہے میری رائے کو مثبت لیں گے۔
 
زین

لائبریرین
مجھے خوشگوار حیرت اور ساتھ میں پریشانی بھی ہورہی ہے ۔ :( یہ غزل کل رات کو ہی لکھی ہے نا ؟

آپ کو کال کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن نیٹ ورک کا کوئی مسئلہ ہوگیا ابھی کچھ دیر میں دوبارہ کوشش کرتا ہوں
 
شکریہ فاتح بھائی۔
اور ظاہر ہے آپ نے مثبت انداز میں بات سمجھائی ہے تو میری کیا مجال کہ میں اس کو منفی لے سکوں:)
جبکہ میں خود بھی برملا کہتا ہوں کہ شاعری میں‌ مجھے ردیف، قافیہ وغیرہ کی الف بے ج د تک نہیں معلوم:blushing:
 
فہیم

لائبریرین
مجھے خوشگوار حیرت اور ساتھ میں پریشانی بھی ہورہی ہے ۔ :( یہ غزل کل رات کو ہی لکھی ہے نا ؟

آپ کو کال کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن نیٹ ورک کا کوئی مسئلہ ہوگیا ابھی کچھ دیر میں دوبارہ کوشش کرتا ہوں

نہیں جان کل رات نہیں۔
بلکہ پوسٹ‌کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی لکھی تھی:)

اور تم سے بات تو واقعی نہیں ہوپائی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فہیم بھائی یہ کیا چکر ہے

شادی والی بات ٹھیک ہے
پتہ ہے شاعر کی شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔ شاعر کو اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جاتی ہے ۔ ورنہ شاعری اچھی:grin::grin:
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی یہ کیا چکر ہے

شادی والی بات ٹھیک ہے
پتہ ہے شاعر کی شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔ شاعر کو اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جاتی ہے ۔ ورنہ شاعری اچھی:grin::grin:

لیکن میں شاعر کب ہوں بھائی:rolleyes:

اور یہ شادی والی بات تو میں نے شمشاد بھائی کے سوال کے جواب میں کہی۔
کہ انہوں نے کہا کہ شادی کرلو میں‌ نے کہا کہ ابھی شاید اس میں تقریباً دو سال لگیں۔
 
مغزل

محفلین
واہ رے چوری چوری یہ بھی ہورہا ہے ، ادھر شعیب صفدر نے غزل لکھ ماری ہے ۔ اللہ خیر، ۔
 
مغزل

محفلین
ارے واہ ۔۔ زبان بھی شاعرانہ شروع کردی ۔ بھئی مجھے تو معاف کردینا، میں تو اچھا دوست ہوں نا ؟؟
 
محمد امین

لائبریرین
2 سال لگیں گے شادی میں۔
یہ غزل، یہ اداسی وغیرہ

میرا خیال ہے اب شادی کر ہی لو۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا

یعنی فہیم بھائی سے ایک اور غیر فہمی سرزد ہو گئی اور اپنا حال دل عام کر دیا۔

بھائیوں۔۔۔۔۔ فہیم نے کہا ہے دو سال لگیں گے۔۔۔۔۔۔۔اور اس بات کو تین سال ہونے کو ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
 
Top