میرے پسندیدہ اشعار

مومن فرحین

لائبریرین
قدم قدم پہ تیری آہٹوں کا ڈیرہ ہے
مگر نظر میں وہی شب زدہ اندھیرا ہے
تہی تہی سے مناظر ھیں گرد گرد فضا
متاع عمر وہی ایک خواب تیرا ہے
 

مومن فرحین

لائبریرین
ہے یہاں کس کو دماغ انجمن آرائی کا
اپنے رہنے کو مکاں چاہئیے تنہائی کا

شیشہ دل کو مرے چور کیا کیوں اس نے؟
کیا بگاڑا تھا بھلا گبند مینائی کا؟

بھیج دیتا ہے خیال اپنا عوض اپنے مدام
کس قدر یار کو غم ہے میری تنہائی کا!
 

شمشاد خان

محفلین
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں
تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد خان

محفلین
ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے
افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں

کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں"
اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟
(سید عاطف علی)
 

مومن فرحین

لائبریرین
حرف تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے
باب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہے
اک حجاب تہہ اقرار ہے مانع ورنہ
گل کو معلوم ہے کیا دست صبا چاہتا ہے
یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہو گی
اور کچھ روز کہ وہ شوخ کھلا چاہتا ہے

پروین جی ۔۔۔
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے
ترے خیال نے لیکن، سنبھال رکھا ہے

جو تیرے سامنے ہم نے سوال رکھا ہے
یہی سمجھ لے کہ امرِ محال رکھا ہے
(سید عاطف علی)
 
Top