بہزاد لکھنوی میری فضائے زیست پر ناز سے چھا گیا کوئی - بہزاد لکھنوی

کاشفی

محفلین
غزل
میری فضائے زیست پر ناز سے چھا گیا کوئی
آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

مرگ و حیات کے مزے آہ دکھا گیا کوئی
آکے ہنسا گیا کوئی جاکے رلا گیا کوئی

سجدہء عشق کے لئے پائے صنم ضرور ہے
میری جبینِ شوق کو راز بتا گیا کوئی

مرے تصورات کا سحر عجیب سحر ہے
دیکھ مرے دل حزیں دیکھ وہ آگیا کوئی

سب کی طرف لطف بزم میں تھی رواں دواں
ایک نظر میں بے کہے سب کو مٹا گیا کوئی

فظرت عشق کے نثار اس کو مرا خیال تھا
صدقے غرورِ حسن کے مجھ سے چھپا گیا کوئی

(بہزاد لکھنوی)
 
کاشفی

محفلین
شاہ صاحب۔۔۔

شناور صاحب۔۔

محمد امین صاحب۔

آپ تینوں کا بیحد شکریہ۔۔۔خوش رہیں۔۔
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ کاشفی صاحب ، یہ تو آپ میرے گھر تک آگئے ۔۔ بہزاد لکھنوی صاحب میرے پڑوسی ہیں، سخی حسن پر ان کا مزار شریف ہیں ۔۔ رئیس امروہوی ، جون ایلیا سمیت بیسوں نامور ہستیاں یہاں گوشہِ عافیت میں ہیں بہزاد لکھنوی کے پوتے ، جناب عزم بہزاد سے ہماری ملاقاتیں شعری نشستوں کے علاوہ ان کے گھر پر منعقدہ نشستوں پر مشتمل ہیں، ہمیں بچپن سے ہی جناب کا کلام خاص طور پر نعتیہ کلام پڑھنے اور سننے کو ملتا رہا، اسی سے ہمارے ذوق کی آبیاری ہوئی۔ گو کہ اس مراسلے کا یہ محل تو نہیں، مگر آپ نے اتنے قریب آکر یادوں کو تازہ کیا کہ بے اختیار لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ بہت خوب کلام کا انتخاب کیا ہے ماشا اللہ ، سدا سلامت رہیں جناب ، اللہ دائمی خوشیاں نصیب فرمائے ۔ آمین۔
 
بہت بہت شکریہ اور جزاک اللہ م م مغل بھائی۔۔دعاؤں کے لیئے بیحد شکریہ۔۔۔۔
آپ جیسی بڑی ہستیوں سے ملنے کا بہت ہی زیادہ اشتیاق رہتا ہے مجھے۔۔۔۔ہم بھی آپ کے پڑوسی ہی ہیں بھائی۔۔۔بہزاد لکھنوی صاحب سخی حسن پر ہیں تو ہم بھی اُن سے قریب تر ہیں۔۔۔ :) آپ دونوں کے درمیان ۔۔۔۔۔۔۔

انشاء اللہ ۔۔بہت جلد ملاقات ہوگی۔۔۔خوش رہیں۔۔۔
 
مغزل

محفلین
ارے ۔ جبھی تو میں کہوں کہ جناب سے مجھے اتنی جلدی انیست کیسے ہوگئی اور وہ بھی شاید پہلی یا دوسری پوسٹ سے ہی۔ انشا اللہ ضرور ملاقات رہے گی کاشفی صاحب۔ بہزاد صاحب کا مزار سخی حسن کے ایک کنارے پر ہے دوسرے کنارے قلندر بابا کا۔۔ بس وہیں آپ کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، اتنا بدنام واقع ہوا ہوں کہ ، بس ۔ کوئی نہ کوئ تو آپ کو میرے غریب خانے کی خبر کرہی دے گا۔ میرا فون نمبر میرے بلاگ سے مل جائے گا۔ والسلام
 
:) شکریہ بیحد اتنی محبت اور خلوص کے لیئے م م مغل بھائی۔۔۔ انشاء اللہ آپ سے ملاقات ہوگی۔۔۔

م م مغل بھائی آپ کے نام سے میں واقف ہوں۔۔۔بہزاد صاحب کا مزار سخی حسن کے ایک کنارے پر ہے۔۔دوسرے کنارے قلندر بابا کا ۔۔۔۔اور اسی چورنگی پر آپ گھمیں ۔۔۔۔اور سرینہ سے ہوتے ہوئے ھارون کی طرف جائیں۔۔۔ دائیں طرف ہمارا مسکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin: ۔۔ اس لئے میں آپ کے نام سے واقف ہوں ۔۔۔۔الحمدللہ۔
 
کاشفی

محفلین
مکمل اور صحیح غزل کچھ اس طرح سے ہے۔
غزل
(بہزاد لکھنوی)
میری فضائے زیست پر ناز سے چھا گیا کوئی
آنکھ میں‌ آنکھ ڈال کر بندہ بنا گیا کوئی

مرگ و حیات کے مزے آہ دکھا گیا کوئی
آکے ہنسا گیا کوئی، جاکے رُلا گیا کوئی

سجدہء عشق کے لئے پائے صنم ضرور ہے
میری جبینِ شوق کو راز بنا گیا کوئی

سب کی طرف نگاہِ لُطف، بزم میں تھی رواں دواں
ایک نظر میں بے کہے سب کو مٹا گیا کوئی

مرے تصورات کا سحر عجیب سحر ہے
دیکھ مرے دلِ حزیں دیکھ وہ آگیا کوئی

فظرت عشق کے نثار، اس کو مرا خیال تھا
صدقے غرورِ حُسن کے مجھ سے چھپا گیا کوئی

اب یہ کمالِ عشق ہے یا کہ کمالِ کفر ہے
یار کے نقشِ پا پہ آج سر کو جُھکا گیا کوئی

ایک نگاہِ ناز پر صدقے تمام کائنات
ایک نگاہِ ناز سے اپنا بنا گیا کوئی

بعد میں "ب" کے "ہ" ہے اور "ز" ہے، "ا" ہے، "د" ہے
نام کے بھی مثالِ دل ٹکڑے اُڑا گیا کوئی
 
طارق شاہ

محفلین
میرے تصوّرات کا سحر عجیب سحر ہے
دیکھ مِرے دلِ حزیں دیکھ ، وہ آ گیا کوئی

:)

سب کی طرف نگاہِ لُطف، بزم میں تھی رواں دواں

بالا مصرع میں ٹائپو ہے دیکھ لیں
:):)
 
آخری تدوین:
Top