میر مہدی مجروح میری بدخوئی کے بہانے ہیں - میر مہدی مجروح

کاشفی

محفلین
غزل
(میر مہدی مجروح)
میری بدخوئی کے بہانے ہیں
رنگ کچھ اور اُن کو لانے ہیں
رحم اے اضطراب رحم کہ آج
اُن کو زخمِ جگر دکھانے ہیں
کیسی نیند اور پاسباں کس کا
یاں نہ آنے کے سب بہانے ہیں
کر کے ایفائے عہد کا مذکور
اپنے احساں اُنہیں جتانے ہیں
اُس کی شوخی کی ہے کوئی حد بھی
اک نہ آنے کے سَو بہانے ہیں
سر اُٹھانا وبال ہے اور یاں
ناز اُن کے ابھی اُٹھانے ہیں
ظلم سے اُن کا پیٹ بھرنے تک
ہم کو تیغ و تیر ہی کھانے ہیں
ان بتوں ہی کو حُسن دینا تھا
کیا خدائی کے کارخانے ہیں
الم و درد و رنج و بیتابی
یار اپنے یہی پُرانے ہیں
کیا ہماری نماز، کیا روزہ
بخش دینے کے سو بہانے ہیں
میں کروں جستجو کہاں جا کر
اُن کے تو سو جگہ ٹھکانے ہیں
قافیے کو بدل کے اے مجروح
اور اشعار کچھ سُنانے ہیں
 
394784_216650381756077_100002333501843_484832_1255924250_n.jpg
 
بات یہ کہ شعر و شاعری کے متعلق مجھے علم نہیں لیکن مجھے پسند آیا تھا سو میں نے یہاں کردیا باقی یہاں شاعری کا موضوع تھا اور پاکستان کے حوالے سے تو میرا خیال ہے کہ ہم خود کتنے غلط ہیں اسی حوالے سے تھا پسند نہیں آیا معذرت
 
یہ شعر ان کے لئے ہیں جو بلاوجہ مجھ کو ہدف بنارہے ہیں میں بارہا کہ چکا ہوں کہ ایک پاکستانی ہوکر سوچئے لگتا ہیں میری یہ با ت یہاں سب کو بری لگی ہے
 

ساجد

محفلین
یہ شعر ان کے لئے ہیں جو بلاوجہ مجھ کو ہدف بنارہے ہیں میں بارہا کہ چکا ہوں کہ ایک پاکستانی ہوکر سوچئے لگتا ہیں میری یہ با ت یہاں سب کو بری لگی ہے
بھائی جی ، اگر آپ پاکستانی ہیں تو کیا ہم صومالی ہیں؟؟؟۔ اپنی پاکستانیت کا جگہ جگہ اشتہار مت لگائیں اس کی بجائے اپنا رویہ بہتر کریں۔ یہ بات سمجھیں کہ پاکستانی ہونے سے بھی پہلے آپ ایک انسان ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
یہ شعر ان کے لئے ہیں جو بلاوجہ مجھ کو ہدف بنارہے ہیں میں بارہا کہ چکا ہوں کہ ایک پاکستانی ہوکر سوچئے لگتا ہیں میری یہ با ت یہاں سب کو بری لگی ہے
سوری ٹو آنسر دس کوئسچن
لیکن یہاں ضروری نہیں سب پاکستانی ہوں۔۔
بیکاز آئی ایم ناٹ
آئی ایم برٹش ۔۔ تو میں پاکستانی ہو کر کیسے سوچوں۔۔ اور بھی یہاں بہت سے لوگ ہیں۔۔ جو شاید پاکستانی نہیں ہیں۔۔ آپ کوئی اور بات نہیں کر سکتے کیا۔۔۔۔

آئی ایم سو سوری کاشفی بھیا کہ یہاں یہ بات لکھی میں نے
لیکن آئی کڈنٹ ہیلپ اٹ
 
Top