تیسری سالگرہ میرا ووٹ ۔ ۔ ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

:)

اچھا جناب ، میں ابھی تک ووٹ نہیں ڈالا ہے ، ڈالنا باقی ہے ، اگر کسی کو ووٹ کی ضرورت ہو تو بتا سکتے ہیں تا کہ میں اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کر سکوں ۔ :)

حسن علوی

محفلین
میں نے تو اپنے حصے کا قیمتی ووٹ ڈال دیا شگفتہ آپی، آپ نے ابھی تک کیوں سنبھال کر رکھا ہوا ھے؟:)
 
ماوراء

محفلین
یہ قیمتی ووٹ ڈالنا مجھے کبھی بھولے گا نہیں۔۔۔:grin: آج صبح صبح اٹھی۔۔ سوچا لائبریری جاتی ہوں، ووٹ تو ڈال دوں نا۔۔ سالگرہ نہ سہی۔۔:( اپنا سارا سامان لے کر لائبریری پہنچی۔۔ آگے سے لائبریری ہی بند۔:( لیکن اب جلدی سے ڈال دیا کہ انٹرنیٹ پھر غائب نہ ہو جائے۔

شگفتہ، پوچھ ہی رہی ہیں تو کم از کم ایک ایوارڈ کے لیے تو مجھے ووٹ دے ہی دینا۔

الف عین

لائبریرین
شگفتہ کا ووٹ تو میرے لئے پکا ہے، یہی کہنا شاید مکھن کی‌خاصیت رکھتا ہے!!! مزید مکھن تو میں کسی کو لگاتا نہیں اور نہ رشوت دیتا ہوں۔
 
ہاں بھئی میرے خیال سے چاچو آپ کے ووٹوں کے زیادہ مستحق ہیں۔ ویسے مستحق تو وہ سارے ہیں جنہیں ماوراء اپیا نے نامزد کیا ہے۔ پر ووٹ تو ایک ہی ہے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ کام تو " پہلے آؤ پہلے پاؤ " کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ اور پہلے تو میں نے کہا تھا :)
 
ماوراء

محفلین
سعود، میں نے تو ایک ہی معاون ممبر ایوارڈ میں ابنِ سعید کو نامزد کیا ہے۔ اس لیے کسی اور کو ووٹ کوئی دے یا نہ دے۔۔ معاون ممبر کا سعود کو ہی ملنا چاہیے۔
 
سعود، میں نے تو ایک ہی معاون ممبر ایوارڈ میں ابنِ سعید کو نامزد کیا ہے۔ اس لیے کسی اور کو ووٹ کوئی دے یا نہ دے۔۔ معاون ممبر کا سعود کو ہی ملنا چاہیے۔

اپیا یہ ظلم ہے۔ آپ ایسا کہہ کر کئی مستحقین کا حق مار رہی ہیں۔
 
زیک

مسافر
شگفتہ اگلے سال آپ مجھے ووٹ دیں۔ اس سال تو ووٹ کی تاریخ گزر جائے کی آپ کے مذاکرات ہی میں۔ :grin:
 
ماوراء

محفلین
اپیا یہ ظلم ہے۔ آپ ایسا کہہ کر کئی مستحقین کا حق مار رہی ہیں۔

عجیب زمانہ آ گیا ہے۔۔۔ لوگ سچ اور درست بات/کام کو ظلم کہنے لگے ہیں۔:(
کسی کا حق نہیں مارا جائے گا سعود۔ ہاں اگر آپ کو ووٹ کم ملے تو ظلم ہو گا۔ ویسے ان ووٹنگ کو دل پر نہ لینا۔۔ بہت سے لوگوں نے بالکل غلط ووٹ ڈالے ہیں۔ یہ میں ووٹنگ کے نتیجے کے دوران بھی بتاؤں گی۔

ماوراء کچھ ایوارڈز میں نے بھی تو تجویز کیے تھے نا :(
ہاں تعبیر۔۔ کیے تھے۔ میں نے کب کہا کہ نہیں کیے۔ آپ تو ویسے بھی جیت ہی رہی ہیں۔ نامزدگی کے حوالے سے سعود سے بات ہو رہی تھی۔ کوئی شک نہیں، آپ نے بھی تجاویز دی تھیں۔:)
 
ماوراء اپیا میں رزلٹ کا صفحہ نہیں دیکھتا۔ اور اس ربط کو حذف کرنے کی بابت بات بھی کر چکا ہوں۔ اور ووٹنگ میں غلطیاں تو ہوتی ہی ہیں۔ اب کئی ارکان ایسے ہونگے جو نامزد احباب میں سے کئی لوگوں اور ان کے کارناموں سے سرے سے واقف ہی نہیں ہونگے۔ مثلاً مجھے ووٹ دینا ہو تو میں بہتریں سیاسی رکن کے انتخاب میں لاچار ہو جاؤں گا کہ ادھر کا کبھی رخ ہی نہیں کرتا۔ اور مجھے وہ آپشن سرے سے چھوڑنا پڑے گا۔ :)
 
تیشہ

محفلین
یہ قیمتی ووٹ ڈالنا مجھے کبھی بھولے گا نہیں۔۔۔:grin: آج صبح صبح اٹھی۔۔ سوچا لائبریری جاتی ہوں، ووٹ تو ڈال دوں نا۔۔ سالگرہ نہ سہی۔۔:( اپنا سارا سامان لے کر لائبریری پہنچی۔۔ آگے سے لائبریری ہی بند۔:( لیکن اب جلدی سے ڈال دیا کہ انٹرنیٹ پھر غائب نہ ہو جائے۔

شگفتہ، پوچھ ہی رہی ہیں تو کم از کم ایک ایوارڈ کے لیے تو مجھے ووٹ دے ہی دینا۔

تمھیں میں نے دیا ہے ماورہ ،، بلکے سبکو ایک ایک دیا ہے ۔
 
بہت شکریہ اپیا کہ مجھے اس قابل گردانا۔ ویسے ووٹ دینے کا فیصلہ جذباتی ہونے کے بجائے منصفانہ ہو تو مزا دوبالا ہو جاتا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ یہاں ایکزٹ پول کا کھیل ہونا چاہئے تھا۔ پر برا ہوا کہ نتیجے کا لنک دستیاب ہے۔ خیر! :)
 
Top