احباب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میرا ناولٹ 'مائل بکرم راتیں' انٹر نیٹ ہر یہاں دستیاب ہے: مجھے یقین ہے کہ یہ اردو کاپہلا آن لائن ناول ہوگا۔ یہ ناولٹ ۱۹۷۴ سے ۱۹۷۹ کے درمیان لکھا گیا تھا اور اسے ۱۹۹۹ میں قطع و برید اور 'فئير' کیا گیا اور اب اسے پچھلے ڈیڑھ سال سے کمپیوٹرائز کر رہا ہوں۔ ناولٹ تین حصوں پر محیط ہے۔ 'ستارے اور دھند' ، 'دھند اور ستارے' اور 'جنگل میں شام'۔ انشاء اللہ ہر ہفتے میں اس کے دو تین صفحات یہاں پوسٹ کروں گا۔ اعجاز عبید
اعجاز صاحب مبارک ھو آپ کے کام کے لیئے میرے پاس مناسب الفاظ کا توڑا ھے الّلھ کرے زور قلم اور بھی زیادہ
شکریہ فرزانہ اور رضوان۔ لیکن آپ کو مایوسی ہوگی کہ اسے مکمل ٹائپ کرنے کا مجھے وقت نہیں مل رہا ہے۔ آٖری کئی صفحات بچے ہیں۔ کیا آپن نے صاد نظم دیکھی؟ یہ نظم بھی گوگل گروپ میں اور یہاں محفل ادب میں دستیاب ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ مکمل یہاں ابھی تک ہوئی یا نہیں، گوگل میں تو مکمل کر دی ہے۔ ایک بار پھر شکریہ۔