تعارف میرا تعارف

عدنان عمر

محفلین
السلام علیکم۔ میرا نام عدنان عمر ہے۔ اردو زبان و ادب سے محبت اس محفل میں کھینچ لائی ہے۔ مجھے لسانیات اور بالخصوص اردو لسانیات سے گہری دلچسپی ہے۔ کتب بینی واحد مشغلہ ہے۔ گذشتہ ایک سال سے اردو نصاب سازی سے منسلک ہوں۔ میں نے ابلاغِ عامہ میں ایم۔ اے کررکھاہے۔ پیشہ بھی صحافت ہی تھا، تاہم تین سال پہلے اِس پیشے کو خیر باد کہہ کر پہلے ڈویلپمنٹ سیکٹر(این جی اوز) اور پھر شعبہ تعلیم میں آیا۔ آگے کی خدا جانے۔ امید ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
خوش آمدید
 
عدنان عمر

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
بهائی جی کس شہر کو رونق بخشی ہوئی ہے ؟
صحافت کو خیر آباد کہنے کی وجہ کیا رہی ؟
جناب پہلے واہ کینٹ، پھر لاہور اور گذشتہ چودہ سال سے کراچی کو رونق بخشی ہوئی ہے۔ صحافت یعنی میڈیا کے بعض "کارناموں" پر شدید تحفظات تھے اس لیے مسافر نے نگری نگری پھرنے کا ارادہ کر لیا۔
 
Top