تعارف میرا تعارف

شعیب صفدر

محفلین
خوش آمدید۔
اور تعارف دوبارہ لکھ دو پورا نہیں آیا بھائی۔۔۔۔
ویسے یہاں بھی لسی کی آفر ہو گی سب کو :wink:
 

MANSOOR REYAAN

محفلین
پورا نام۔۔منصوراحمد ریان
عمر۔۔22سال۔
تخلص۔۔ریان
ستارا۔۔ثور۔Tourus
رنگ۔نیلا ہلکا۔
میرا نام ۔۔منصور ریان ۔۔۔۔۔۔۔ھے۔میرا تعلق کوئٹہ یئنی(مچ) سے ھے۔۔۔۔مچ اک چھوٹا سا شہر۔جو کوئٹہ سے 60 ک۔م۔دور ھے
سٹودنٹ۔۔۔بی۔کام۔فائنل
بلوچستان یونیورسٹی میں پڑھ رہا ھوں
اور کھیل میں۔کرکٹ۔۔فٹبال۔۔
اور جستجو ھمیشہ کچھ نیا کرنے کی۔۔۔۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
MANSOOR REYAAN نے کہا:
پورا نام۔۔منصوراحمد ریان
عمر۔۔22سال۔
تخلص۔۔ریان
ستارا۔۔ثور۔Tourus
رنگ۔نیلا ہلکا۔
میرا نام ۔۔منصور ریان ۔۔۔۔۔۔۔ھے۔میرا تعلق کوئٹہ یئنی(مچ) سے ھے۔۔۔۔مچ اک چھوٹا سا شہر۔جو کوئٹہ سے 60 ک۔م۔دور ھے
سٹودنٹ۔۔۔بی۔کام۔فائنل
بلوچستان یونیورسٹی میں پڑھ رہا ھوں
اور کھیل میں۔کرکٹ۔۔فٹبال۔۔
اور جستجو ھمیشہ کچھ نیا کرنے کی۔۔۔۔۔۔
خوش آمدید منصوراحمد
 
محفلِ دوستاں میں نعمان کو خوش آمدید
امید ہے کہ آپ ہمارے لئے ایک اثاثہ ثابت پونگے۔
انشاللہ ملاقات رہے گی :welcome:
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور ریان: آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے نہایت خوشی ہے کہ پاکستان کے اتنے دور افتادہ شہر سے بھی کوئی اس محفل میں شریک ہو رہا ہے۔ آپ کے بیت بازی میں پوسٹ کیے گئے شعر آپ کے اچھے ذوق کا ثبوت ہیں۔

نعمان: اگر ہو سکے تو اپنی پوسٹ ایڈٹ کرکے ذرا تعارف تو مکمل کر دو۔ ویسے تمہارے بلاگ کے توسط سے ہمیں تمہارے متعلق کچھ نہ کچھ علم ہے ہی۔ ہمیں بہت خوشی ہے تمہارے یہاں آنے کی اور ہم امید کرتے ہیں کہ اپنے بلاگ کی طرح بے ساختہ تحاریر یہاں بھی پوسٹ کرو گے۔
 
چلو جی اگر آپ نے یہ آپنے تعارف کا سلسلہ شروع کر ہی دیا ہے تو بسم اللہ دیں جواب ان سوالات کا:
١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

:newbie:
 

زیک

مسافر
شارق مستقیم نے کہا:
ویسے یہ آپ کیا جملہ لکھ رہے تھے کیونکہ آگے آپ کہتے ہیں کہ تعلق کوئٹہ سے ہے۔

شارق: آپ منصور اور نعمان کو ایک شخص نہ سمجھیں۔ بس دونوں نے ایک ہی تھریڈ میں اپنا تعارف کرایا ہے۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top