میرا اولین شعر

132390626_b0c8ada2f2.jpg

یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر آپ میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو آپ ایک نہ ایک دن وہ کام کر ہی لیتے ہیں ۔ میری یہ خواہش تھی کہ میں شاعری کروں لیکن شعر کیسے کہا جاتا ہے ، اس بارے میں علم نہ تھا ۔ اس سلسلے میں ہندوستان کے اردو کے مشہور شاعر جناب اعجاز اختر صاحب اور کینیڈا کے مشہور شاعر جناب تفسیر صاحب نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان کی ہی حوصلہ افزائی کی ہی بدولت دو تین دن پہلے میں نے اپنی زندگی کا اولین شعر بنایا ہے ۔ اس شعر کی تصحیح جناب اعجاز صاحب نے کی ہے ۔ اس سلسے میں ان کا بہت ممنون ہوں ۔ امید ہے آپ احباب کو بھی پسند آئے گا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھائی، مبارک باد قبول ہو۔ آخری لفظ درست ہے یا دوست؟
باقی شاعری اللہ تعالٰی کی دین ہے۔
قیصرانی
 
زیک

مسافر
پہلے شعر پر مبارک شمیل۔

اگر آپ برا نہ مانیں تو اسے ٹیکسٹ میں بھی لکھ دیں۔
 
فرذوق احمد

محفلین
شمیل بھائی بہت بہت مبارک ہو آپ کو

ویسے میں نے بھی تفسیر بھائی کا وہ سبق کافی بار ریڈ کیا ہے مگر میرا کچھ نہیں بنا :cry:
پتا نہیں کیا بات ہے مجکھ سے شعر نہیں کہاں جاتا ویسے مجھے بہت یاد ہیں
ویسے میں نطم یا افسانہ وغیرہ لکھ لیتا ہوں مگر شعر نہیں کہا جاتا
اب میں کوشش یہ کروں گا کہ تفسیر بھائی کی اس تحریر کو بار بار بار بار بار بار بار بار بار بار بار بار پڑھوں شائد پھر کچھ فاقہ ہو
 
الف عین

لائبریرین
’ہندوستان کے مشہور شاعر‘ کی طرف سے بھی مبارکباد قبول کرو۔ بہر حال شمیل تمھاری محبت کا شکریہ جس نے مجھے یہ مقام عطا کیا۔ اس بات پر خود کو بھی مبارک۔ قیصرانی کی طرح اپنے سے بات کر رہا ہوں!!
 
الف عین

لائبریرین
شمیل۔ ہندوستان کے عظیم شاعر کی طرف سے ایک بخشش قبول کرو۔ ابھی ابھیء یہ شعر وارد ہوا ہے:
دل کیوں طوافِ کوئے ملامت کو جائے پھر
ایمان و عقل ہوں جو ہمیشہ بہم درست
 
تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
132390626_b0c8ada2f2.jpg

یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر آپ میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو آپ ایک نہ ایک دن وہ کام کر ہی لیتے ہیں ۔ میری یہ خواہش تھی کہ میں شاعری کروں لیکن شعر کیسے کہا جاتا ہے ، اس بارے میں علم نہ تھا ۔ اس سلسلے میں ہندوستان کے اردو کے مشہور شاعر جناب اعجاز اختر صاحب اور کینیڈا کے مشہور شاعر جناب تفسیر صاحب نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان کی ہی حوصلہ افزائی کی ہی بدولت دو تین دن پہلے میں نے اپنی زندگی کا اولین شعر بنایا ہے ۔ اس شعر کی تصحیح جناب اعجاز صاحب نے کی ہے ۔ اس سلسے میں ان کا بہت ممنون ہوں ۔ امید ہے آپ احباب کو بھی پسند آئے گا ۔

واہ واہ مبارک ہوں ۔
یہ تصحیح میری طرف سے ہے

اور[s:eb643b7a84] کینیڈا کے [/s:eb643b7a84][s:eb643b7a84] مشہور شاعر [/s:eb643b7a84]جناب تفسیر صاحب نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
اورامریکہ سےجناب تفسیر صاحب نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

:p :p :p :p
 
شمیل شاعری شروع کرنے پر مبارک باد قبول ہو ،،، اس شعر میں ایک سقم جو واضح‌نظر آتا ہے وہ ہے ، لوح‌و قلم کی ترکیب کا استعمال ،، لوح‌و قلم کی ترکیب اللہ جل شانہ کے لئے مخصوص ہے ۔۔لوح‌و قلم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں‌ ،، اسی کی شان کو زیب دیتےہیں‌۔۔ ویسے میں غلط بھی ہو سکتا ہوں‌،، اس سلسلے میں دیگر سکہ بند شعرا ء‌کرام کی جانب سے رائے کا انتظار رہے گا ۔۔۔
 
شاہد بھائی : رائے کا بہت بہت شکریہ ۔ لیکن میرے خیال میں " لوح " کو تختی اور " قلم " کو تو قلم ہی کہتے ہیں ۔ اور اس شعر میں نے واضح کیا ہے کہ میں اگر شعر کہوں گا تو صرف حمد اور نعت ہی ہوں گے ۔ اور اس طرح میری تختی اور قلم اسی لیے مخصوص ہو جائيں گے ۔ اور اوراق حمد اور نعت سے بھرتے ہی چلے جائيں گے ۔
 
Top