میاں چنوں کے گاوٴں میں دھماکا، 11ہلاک،متعدد زخمی

فخرنوید

محفلین
میاں چنوں کے ایک گاوٴں میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا چک نمبر129ایل میں ہوا جس کے نتیجے میں11افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈاکٹر نعیم نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ دھماکا ایک گھر میں ہوا جس میں بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے 8فٹ گہرا اور 30فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔50زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے12کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
 

AHsadiqi

محفلین
خدا ہمارے حال پر رحم کرے اور مرحومین کی مغفرت کرے ان بچوں کو جو ایک دیہات میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہے تھےان کا کیا قصور تھا
 

مغزل

محفلین
تحقیقات پر ہی معلوم ہوگا کہ دھماکہ خیز مواد جمع کیا گیا تھا یا وہاں نصب کیا گیا تھا
 

dxbgraphics

محفلین
راء سی آئی اے اور موساد کی ہی سرگرمیوں کی کڑی ہے۔ اس وقت وطن عزیز کو یہود و صیونی بکھیرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اللہ پاکستان کی اور اسلام کی حفاظت کرے
 
Top