میانمارمیں مسلمانوں کے مزید 48گھرنذر آتش،300سے زائد بے گھر

کاشفی

محفلین
میانمارمیں مسلمانوں کے مزید 48گھرنذر آتش،300سے زائد بے گھر
myanmarriots-muslimshousesablazed_8-27-2013_115496_l.jpg

ینگون…میانمار میں فرقہ ورانہ فسادات میں متعدد مسلمانوں کے گھرجلا دئیے گئے۔میانمار میں ایک مرتبہ پھرفرقہ ورانہ تشدد میں تیزی آرہی ہے۔ جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک گاوٴں میں بدھ مذہب کے ماننے والوں نے 48 گھروں کو آگ لگا دی جس سے 300 سے زائد مسلمان بے گھر ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ سال فسادات میں ڈھائی سو لوگ جاں بحق 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
میانمار:ایک مرتبہ پھرفرقہ ورانہ تشدد میں تیزی
mynmmer-riots_8-29-2013_115775_l.jpg

ینگون…میانمار میں ایک مرتبہ پھرفرقہ ورانہ تشدد میں تیزی آرہی ہے،جس میں بدھ مت کے پیروکار مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔میانمار کے ایک گاوٴں میں بدھ مذہب کے ماننے والوں نے مسلمانوں کے 50 کے قریب گھروں کو آگ لگادی جس سے 300 سے زائد مسلما ن بے گھر ہوگئے۔ گذشتہ سال Rakhine ریاست سے شروع ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات نے میانمارکے مسلمانوں کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فسادات کو بڑھانے میں بدھ مذہب کے راہبوں اوردیگرقوم پرست تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ الزام لگاتے ہیں کہ مسلمان میانمار کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں ، جبکہ میانمار میں محض 5 فیصد مسلمان آباد ہیں۔راہبوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کمزور رکھنا چا ہئے تاکہ ان کا رویہ بہتر رہے اگر وہ طاقتور ہوں گے تو ہم پر قبضہ کرلیں گے۔گذشتہ سال فسادات میں ڈھائی سو لوگ جاں بحق اور 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔
 
Top