مہر نسخ اور مہر نستعلیق

رياض حسين

محفلین
محترم ساتھی بتا سکتے ہیں کہ مہر نستعلیق اور مہر نسخ صرف مشہوریوں تک ہی ہے یا یہ واقعی کبھی ریلیز ہو گا۔
امید ہے ساتھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار ضرور فرمائیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محترم ساتھی بتا سکتے ہیں کہ مہر نستعلیق اور مہر نسخ صرف مشہوریوں تک ہی ہے یا یہ واقعی کبھی ریلیز ہو گا۔
امید ہے ساتھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار ضرور فرمائیں گے۔
بہتر ہوتا کہ آپ یہ سوال متلاشی بھائی سے مکالمہ کی صورت میں پوچھ لیتے. :)
میرا خیال ہے کہ یہ فانٹ کمرشل بنیادوں پر بنایا اور پیش کیا گیا ہے۔ سو جو احباب چاہیں، وہ اسے خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے صاحب فانٹ سے پوچھ سکتے ہیں
 

رياض حسين

محفلین
امید ہے متلاشی صاحب تلاش کرتے ہوئے اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں گے۔ اگر کمرشل بنیادوں پر بھی ہے تو بتایا جائے تاکہ دلچسپی رکھنے والے اسے حاصل کر سکیں۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
ذاتی مکالمے میں ہی سوال پوچھا جانا چاہیئے تھا۔ یہاں سوال پوسٹ کرنے کا مقصد معلومات کا حصول کم اور ہنسی ٹھٹول کا موقع پیدا کرنا زیادہ لگ رہا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
چلو پوچھ لیا تو بتا دیں بچے کو کہ کب ریلیز ہو گا، اب اس بات پہ بھی دو رائے اور تین رائے اور رائے بہادر اور ذاتی مکالموں کے حکمی مشورے :ROFLMAO:
 
Top