مہرنستعلیق ویب فونٹ پر مشہور خطاطین اور فونٹ ڈویلپرز کے تبصرہ جات

متلاشی

محفلین
الحمد للہ مہرنستعلیق ویب فونٹ پر مشہور و معروف خطاطین اور فونٹ ڈویلپرز کے تبصرہ جات موصول ہوئے ہیں۔ محفل پر کئی احباب کی طرف سے ان تبصرہ جات کو پبلک کرنے کی فرمائش ہوئی تھی ۔ سو ان تبصرہ جات کو یہاں پبلک کررہا ہوں ۔
 

متلاشی

محفلین
پاکستان کے مشہور و معروف اور بزرگ ترین خطاط جناب خالد جاوید یوسفی صاحب (استاذیوسف سدیدی صاحب کے شاگرد)
صدر کیلیگرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان
پاکستان میں اس وقت جتنے بھی نامور خطاطین ہیں معدودے چند ان سب کو آں جناب سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔
16683415_1217413711669873_1267934338_n.png
 

متلاشی

محفلین
جناب اسلم کرتپوری صاحب
پریذیڈنٹ اردو کیلیگرافراز ایسوسی ایشن آف انڈیا
ماشاء اللہ بہت خوبصورت فونٹ ہےپہلی نظر میں احساس ہوتا ہے کہ یہ کسی پرانی کتابت شدہ تحریر کا عکس ہے ۔ امید ہے اردو دنیا اس فونٹ کی طرف ضرور متوجہ ہوگی۔آج اردو زبان دنیا کی تمام ترقی یافتہ زبانوں کے ساتھ کاندھا ملا کر چل رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ اردو کو اس کے اصل فونٹ نستعلیق کو کمپیوٹر پر لانے والوں کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ اردو والوں کو ان کا احسان مند ہونا چاہئیے۔آپ اپنے اس فونٹ کو آگے چل کر اور بھی خوبصورت بنانے کی کوشش کریں خاص طور پر فونٹ کے کچھ الفاظ کا فی اونچے ہیں اور کرننگ بھی کہیں کہیں زیادہ محسوس۔ ہوتی ہے۔ ویسے بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے اللہ آپ حضرات کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ ............. اسلم کرتپوری
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
جناب ابو بکر صدیق صاحب آف کراچی
بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خطاط
السلام علیکم
بھائی ذیشان صاحب جس مقصد کے لیے آپ نے فونٹ تیار کیا ہے اور جو آپ نے مجھے بتایا کہ یہ پرنٹ کے حساب سے نہیں ہے صرف کمپیوٹر اور موبائل میں ہی استعمال ہوگا تو اس حساب سے تو یہ بہت ہی اچھی کاوش ہے کچھ الفاظ ایسے ہیں جیسے ( شہر ۔بہار۔ نہیں) ان الفاظ میں ہ کے نیچے الٹا قومہ نہیں ہے باقی الحمدللہ تمام فونٹ بہت اچھا ہے اور فیسبک یا مسینجر پر میسج لکتے ہوےٴ لوگوں کو بڑا خوش گوار احساس ہوگا اور خط سے آشنائی بھی ہوگی ، مزید یہ کہ اسے ان پیج کی طرح بھی بنائیں تاکہ ہر جگہ کتابوں اور رسالوں میں آپ ہی کا خط نظر آےٴ ، انپیج کے خط سے تو یہ ہزار درجہ بہتر ہوگا۔
اللہ پاک آپ لوگوں کی اس کاوش کو قبول فرماےٴ اور اس پر مزید کام کرنے کی توفیق عطا فرماےٴ ۔ آمین
محمد ابوبکرصدیق ، خطاط
کراچی​
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
جناب سجاد خالد صاحب آف لاہور
مشہور خطاط وآرٹسٹ
السلام علیکم،​
مہر نستعلیق میرا پسندیدہ اردو فونٹ ہے اور میں اس کی ترقی کی دعا کے ساتھ آپ کے لئے بھی نیک تمنائیں رکھتا ہوں کہ اس کوشش کا دنیاوی فائدہ بھی پہنچے۔جو دو عدد نمونے آپ نے بھیجے ہیں وہ بہت اچھے لگے۔ سطر کے اندر حروف و الفاظ کی نشست درست ہے۔ اس میں وہی چاشنی محسوس ہوئی جو اورجنل مہر نستعلیق میں پائی جاتی ہے۔ 470 خصوصی اشکال کے ساتھ یہ ایک کامیاب کوشش ہے۔ امید ہے مستقبل میں مزید اشکال بھی شامل ہوں گی۔ اس کا سائز اور رفتار اس کی تکنیکی قوت ثابت ہوں گے۔
اردو متن کے لئے اس کا میزان درست اور زاویہ موزوں ہے۔ امید ہے اسے قبولِ عام ملے گا اور یہ آپ کے والدِ گرامی کے فن کو زندہ رکھنے اور ان کے فیض کو پھیلانے کا ذریعہ بنتا رہے گا۔ یوں چشمِ تصور سے آئندہ برسوں کی اردو ویب سائٹس کو نوری نستعلیق سے آزاد ہوتا ہوا دیکھتا ہوں۔
جلی نستعلیق یا شہ سرخیوں کے لئے اس کا میزان نسبتاً تنگ ہے۔ میری رائے میں جلی نستعلیق کا فونٹ الگ ہونا چاہئیے۔ اللہ کرے اس سلسلے میں بھی کوئی سنجیدہ کوشش سامنے آئے تاکہ اخبارات، کتب اور رسائل کے خط کا عمومی معیار بھی بلند تر ہو سکے۔
مخلص
سجاد خالد​
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
ڈاکٹر ریحان انصاری صاحب
ڈیجیٹل کیلی گرافرآف فیض نستعلیق فونٹ
السلام علیکم! برادر ذیشان بہت شاندار کام ہوا ہے ۔ اللہ آپ سب کو اس کا دنیا و آخرت۔ میں اجر دے یہی دعا کرتا ہوں ۔ کیونکہ اس کا مجھے تلخ تجربہ رہا ہے۔ کاش۔ ہم سب مل کر کوئی اور بہتر کام انجام دے سکیں۔ ابو سے سلام عرض کیجیے گا ۔ میں نے ان کا کام اس وقت بھی کچھ سیکھنے کی نظر سے دیکھا ہے جب میں اخبارات میں کتابت کرتا تھا یعنی 1986 کے آس پاس ۔ پاکستان کے خوشنویسوں میں حافظ سدیدیؒ ، اکرام الحق اور دیگر کی لکھی ہوئی اخباری شاہ سرخیوں کو دیکھتا رہتا تھا۔ انہیں میں مجھے کبھی کبھار مہرؔ صاحب کے خط کے نمونے سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔ جزاک اللہ رابطہ بنائے رکھیے ۔ خدا حافظ۔
 

متلاشی

محفلین
جناب زہیر البازی صاحب
خطاط و ڈویلپر آف موسیٰ البازی وزہیر البازی نسخ فونٹ

Yesterday, I got the news that a new character based Nastaliq font prepared by Nasrullah Mehr will be released soon for all the Urdu users free of any cost.

Nasrullah Mehr is a well known name in Arabic and Urdu calligraphy, specially his efforts for the improvement of Urdu typography spans over several years of continuous struggle and hard work. Urdu users are still very anxiously waiting for his unique Mehr Nastaliq font that is a real master-piece of Nastaliq calligraphy.

Nastaliq style is the centre of Urdu calligraphy and typography. The Nastaliq cursive shaping, every letter requiring a large number of shape variables for each joint and each position and the Barree Yeh of Urdu makes it extremely difficult for font designers to produce proper word shapes according to the Nastaliq calligraphic rules.

The leading font experts around the globe have been continuously trying for the last 2-3 decades to provide some easy and simple solution for Nastaliq writing but till yet they have not succeeded. They have to adopt a very long way of using thousands and thousands of ligatures to provide good calligraphic shapes in Nastaliq style.

The problem is so complex that till yet there is not a single character based font that can produce satisfying Nastaliq calligraphic shapes. The available character based Nastaliq fonts usually produce so weird shapes that most of the users avoid using these fonts in their projects.


In this difficult situation, it is really a big news that Mehr-e-Nastaliq Web font is going to be released soon by I.T. University Lahore. The font samples clearly demonstrate the proper and beautiful Nastaliq shapes. Its salient features of high speed, very small size, support for marks and kashida further clarify that Mehr-e-Nastaliq Web font is a huge leap in OT character based Nastaliq typography on computer platform. The only lacking thing in the font appears to be the kerning but the designer is assuring the users with a solution soon.

I congratulate the designer for his amazing achievement. Also I personally appreciate I.T. University Lahore for taking such a great initiative to encourage the hard work of a unique calligrapher and font designer. Definitely such steps will greatly encourage the designers to improve their works and to provide good solutions for Urdu typography problems.
Thanks,
Muhammad Zuhair Albazi

 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
جناب عارف انجم صاحب
ڈیجیٹل کیلیگرافر، فونٹ ڈیزائنر
ایکسس سوفٹ میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ممبئی
Creating a font is mammoth task in the world of Urdu computing. Though, Google, Microsoft and other world giants have created Urdu open type character-based fonts, but it does not have the finesse that could appeal to the Urdu world. Since, Urdu is majorly written in Nastaliq form, the need for a Lahorean-style Nastaliq open font was always felt. Now, the arrival of ‘Mehr Nastaliq’ (web version), an open type character-based font, managed to quench some thirst.
‘Mehr Nastaliq’ was recently released in Pakistan. Samples are simply beautiful. Looking at it, it could be said, without the fear of being rebutted, that it is, by far, the best Lahorean-style Nastaliq font. Creators have used latest technique for developing this font. It is not only necessary but also commendable. Proper work is being done on rendering and size, which is commendable. The font is nicely shaped into Lahori Style, which gives an impeccable impression the creator/designer/calligrapher of the font. Samples of calligraphy and the actual fonts are very close to each other. Definitely, it is a beautiful extension in the existing list of Urdu open type character-based fonts.
Arif Anjum Ansari
Digital Calligrapher and Font Designer, Axis SoftMedia Pvt. Ltd., Mumbai
اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں فونٹ کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔ گرچہ کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ گوگل، اور مائیکروسوفٹ نے بھی اردو اوپن ٹائپ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی تیاری میں اپنی خدمات پیش کی ہیں،لیکن بات نہیں بنی اور لاہوری طرز نستعلیق اوپن ٹائپ کیریکٹر فونٹ کی کمی کا احساس ہوتا رہا ہے ۔ اب اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مہر نستعلیق(ویب ورژن )کیریکٹر بیسڈ اوپن ٹائپ فونٹ کی شکل ریلیز ہوچکاہے ۔ نمونے بہت ہی خوبصورت لگ رہے ہیں۔’’مہر نستعلیق ‘‘بلاشبہ لاہوری نستعلیق طرز خطاطی پر اب تک کا سب سے بہترین فونٹ ہے۔ تخلیق کاروں نے اس فونٹ کی پروگرامنگ میں جدید تکنیک کا استعمال کیا ہے وہ ضرورت کے مطابق اورقابلِ تعریف ہے۔خاص طور پر رینڈرنگ اورسائزپر اچھا کام کیا گیا ہے ،فونٹ کو لاہوری طرز خطاطی کے معیار کے مطابق ڈھالا گیا جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ خطاط اور ڈیزائنر نے انتہائی مہارت کے ساتھ فونٹ کو تیار کیا ہے۔ خطاطی اور فونٹ کے نمونے بہت ہی مماثلت رکھتے ہیں۔ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ اردو اوپن ٹائپ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی لسٹ میں ایک بہت ہی خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔
عارف انجم انصاری
ڈیجیٹل کیلیگرافر، فونٹ ڈیزائنر
ایکسس سوفٹ میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ممبئی
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
ابھی ابھی اپنی محفل کے نامور ٹائپوگرافر arifkarim بھائی کا مہرنستعلیق ویب فونٹ پر تبصرہ موصول ہوا ہے۔ جو کہ حسبِ ذیل ہے ۔

عارف کریم
خالق جمیل نوری نستعلیق، فیض لاہوری نستعلیق اور القلم قرآن پبلشر
پچھلے ۱۰ سال سے اردو نستعلیق فانٹس پر لگاتا کام کر رہا ہوں۔ اس عرصہ میں درجنوں نستعلیق فانٹس بنتے دیکھے۔ خود بھی بنائے مگر جیسی کمال کی پروگرامنگ ذیشان نصر نے کی ہے، اسکا کوئی ثانی نہیں۔ صرف چند سو گلفس کی مدد سے اتنا خوبصورت نستعلیق فانٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ فانٹ معمول کے مسائل جیسے نکتوں کے ٹکراؤ، خطاطی کے لحاظ سے غلط اشکال اور متن میں غیر روانی جیسے مسائل سے بہت حد تک پاک ہے۔ فانٹ پڑھنے میں بالکل کاتب کی خطاطی جیسا دکھتا ہے۔ اگر ویب فانٹ اتنا بہترین ہے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسکے ڈیسک ٹاپ ورژن کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔ ہم ذیشان نصر اور انکے والد مہر نصر اللہ کو اس عظیم کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ آپ آئیندہ بھی اسی طرح دن دگنی رات چگنی ترقیات حاصل کرتے رہیں۔ آمین
 
ابھی ابھی اپنی محفل کے نامور ٹائپوگرافر arifkarim بھائی کا مہرنستعلیق ویب فونٹ پر تبصرہ موصول ہوا ہے۔ جو کہ حسبِ ذیل ہے ۔

عارف کریم
خالق جمیل نوری نستعلیق، فیض لاہوری نستعلیق اور القلم قرآن پبلشر
پچھلے ۱۰ سال سے اردو نستعلیق فانٹس پر لگاتا کام کر رہا ہوں۔ اس عرصہ میں درجنوں نستعلیق فانٹس بنتے دیکھے۔ خود بھی بنائے مگر جیسی کمال کی پروگرامنگ ذیشان نصر نے کی ہے، اسکا کوئی ثانی نہیں۔ صرف چند سو گلفس کی مدد سے اتنا خوبصورت نستعلیق فانٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ فانٹ معمول کے مسائل جیسے نکتوں کے ٹکراؤ، خطاطی کے لحاظ سے غلط اشکال اور متن میں غیر روانی جیسے مسائل سے بہت حد تک پاک ہے۔ فانٹ پڑھنے میں بالکل کاتب کی خطاطی جیسا دکھتا ہے۔ اگر ویب فانٹ اتنا بہترین ہے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسکے ڈیسک ٹاپ ورژن کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔ ہم ذیشان نصر اور انکے والد مہر نصر اللہ کو اس عظیم کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ آپ آئیندہ بھی اسی طرح دن دگنی رات چگنی ترقیات حاصل کرتے رہیں۔ آمین

اس میں کوئی مبالغہ نہ ہوگا اگر میں یہ کہوں کہ عارف کریم صاحب بھی ایک عہد ساز شخصیت ہیں. ان کے بنائے فونٹس کو دیکھ لیجیے اور ابھی جناب لگے ہوئے ہیں دیکھیے ابھی اس عارف کی دلق و مرقع سے کیا کیا برآمد ہوتا ہے.
 
Top