مکڑی کے جالے سے لباس تیار

67012.jpg

۔-فائل فوٹو

ٹوکیو : اون، سوت یا ریشم کتنی اقسام کے کپڑے آپ نے دیکھے یا پہنے ہوں گے مگر کیا کبھی مکڑی کے جالے سے بنا لباس پہنا؟

116-final30.jpg

ایک جاپانی کمپنی نے یہ انوکھا فیشن ٹرینڈ بھی متعارف کرادیا ہے۔

سپیبر نامی جاپانی کمپنی نے مصنوعی مکڑی کے جالے یا سلک سے ایک لباس تیار کرلیا ہے جو کہ کسی کی توقعات سے بھی زیادہ مضبوط اور لچکدار ہے۔
یہ لباس اسٹیل سے 5 گنا مضبوط اور نائلون سے زیادہ لچکدار ہے اور اگر اسے بلٹ پروف کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ ربڑ سے 3 گنا زائد مضبوط ہے۔
اس لباس کی تیاری کے لئے مکڑی کے جالوں میں پائے جانے والے پروٹین فیبروین کے جینز کو مصنوعی طور پر تیار کیا گیا جبکہ یہ لباس واٹر پروف بھی ہے۔

بہ شکریہ ڈان اردو
 
Top