مٹی ہونا لیکن ان قدموں کی دھول نہ ہونا۔اسلم کولسری

مٹی ہونا لیکن ان قدموں کی دھول نہ ہونا
قسمت میں تھا محنت کرنا، مول وصول نہ ہونا
عشق تو آخر عشق ہے گُل آرائی میں بھی پیارے
ہوش اگر باقی رہتا ہے پھر مشغول نہ ہونا
ناخن گڑ جاتے ہیں گردن کی باریک رگوں میں
کانٹا ہونا، تنکا ہونا، لیکن پھول نہ ہونا
تم پر لگ جائیں انھی بندوقوں کی آنکھیں
اس نگری میں اسلمؔ اتنے بھی مقبول نہ ہونا
 
Top