مُردوں کی کون سی ہے دوا ہم سے پوچھیے ۔اقبال شانہ

عندلیب

محفلین
بیمار کوئی کیسے ہوا ہم سے پوچھیے
ہم ڈاکٹر ہیں یار ذرا ہم سے پوچھیے

کرتے ہیں چٹکیوں میں ہر اک مرض کا علاج
ہوتی ہے کیسے ان کی شفا ہم سے پوچھیے

سر درد ہو تو پاؤں کا لیتے ہیں ایکس رے
پیروں میں سرمیں فرق ہے کیا ہم سے پوچھیے

کھانسی بخار ہی کیا ہے جناب من
بیمار دل کی کیا ہے دوا ہم سے پوچھیے

کرتے تھے ہم سے کبھی لقمان مشورہ
ہم چیز ہیں کیا آپ ذرا ہم سے پوچھیے

جب تک چلے گی سانس چلے گا علاج بھی
کب روح تن سے ہوگی جدا ہم سے پوچھیے

کیا سوچتے ہیں آپ وہ سب جانتے ہیں ہم
ہے آپ کے دماغ میں کیا ہم سے پوچھیے

کرتے ہیں پاگلوں کا میاں ہم علاج مفت
اپنے معاملے میں ذرا ہم سے پوچھیے

شانہ ہمارے شامنے زندوں کا ذکر کیا
مردوں کی کون سی ہے دوا ہم سے پوچھیے

اقبال شانہ
 
Top