مُرتضیٰ برلاس ::::: موج درموج نظر آتا تھا سیلاب مجھے ::::: Murtaza Birlaas

طارق شاہ

محفلین

غزلِ

مُرتضیٰ برلاس

موج درموج نظر آتا تھا سیلاب مجھے
پاؤں ڈالا تو یہ دریا لگا پایاب مجھے

شدّتِ کرب سے کُمھلا گئے چہرے کے خطوُط
اب نہ پہچان سکیں گے مِرے احباب مجھے

ایک سایہ، کہ مجھے چین سے سونے بھی نہ دے
ایک آواز کہ ، کرتی رہے بیتاب مجھے

جس کی خواہش میں کسی بات کی خواہش نہ رہے
ایسی جنّت کے دِکھائے نہ کوئی خواب مجھے

جب چٹانیں ہی بہی جاتی ہیں تنکوں کی طرح
جانے لے جائے کہاں وقت کا سیلاب مجھے

بُت تو دُنیا نے بہرگام تراشے، لیکن
سر جُھکانے کے نہ آئے کبھی آداب مجھے

وُسعتیں دامنِ صحرا کو بھی بخشی ہوتِیں !
تُو نے بخشی تھی اگر فطرتِ سیماب مجھے

مُرتضیٰ برلاس
 
Top