مونو گرام کو فلیش میں اینی میٹ کرنا

السلام علیکم دوستو!
اُمید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔
اُردو محفل پر اکثر آنا ہوتا رہتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک مسئلہ نے آن گھیرا تو اس تحریر کے ذریعے آپ دوستوں سے پہلی بار مخاطب ہورہا ہوں۔
دراصل میں ایک اسلامی ادارہ سے منسلک ہوں جہاں بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی اعلٰی تعلیم بھی دی جاتی ہے، ادارہ کے منتظمین ادارہ کی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں اور یہ کام احقر کو تفویض ہوا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بندہ فلیش کی الف ب سے بھی واقفیت نہیں رکھتا مگر اس کے باوجود میں چاہتا ہوں کہ ویب سائٹ کا انٹرو پیج کھلے تو فلیش کی تمام تر خوبیاں اس میں مجتمع ہوں۔ اس سلسلہ میں بندہ کا ناقص خیال ہے کہ ادارے کا مونو گرام ملٹی کلر میں بن جائے یعنی مونو گرام لمحہ بہ لمحہ رنگ بدلتا رہے اور چمکتا ہوا دکھائی دے۔ اس سلسلہ میں آپ حضرات کی مدد درکار ہے۔ اگر کوئی صاحب اسے بنانے کا بیڑا اٹھالیں یا اس سلسلہ میں مدد فرمالیں تو ممنون ومشکور ہوں گا۔ مونو گرام کورل ڈرا کی فائل میں ویکٹر کی شکل میں موجود ہے۔
آپ کے جواب کا منتظر
حافظ سمیع اللہ آفاقی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس انیمیشن کے لیے فلیش کی بجائے اگر انیمیٹڈ جف کا استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ فلیش کا استعمال قدرے پیچیدہ ایفیکٹس پر ہی کیا جانا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے۔
 
میرے خیال میں اس انیمیشن کے لیے فلیش کی بجائے اگر انیمیٹڈ جف کا استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ فلیش کا استعمال قدرے پیچیدہ ایفیکٹس پر ہی کیا جانا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے۔

نبیل بھائی! یہ اینیمیٹڈ جف کونسا سوفٹ وئیر ہے اور کیا یہ نیٹ پر دستیاب ہے؟ اگر بآسانی دستیاب ہو تو ازراہ کرم اس سلسلہ میں راہنمائی فرمادیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء
 
Top