موضوعاتی بلاگ :: مشتاق احمد یوسفی کے شہ پارے

باذوق

محفلین
السلام علیکم !

نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی منفرد تحریروں / اقتباسات پر مبنی ایک موضوعاتی بلاگ بعنوان :
مشتاق احمد یوسفی - شہ پارے ‫!!
میں نے ذاتی دلچسپی کے تحت شروع کیا ہے۔

ربط یہ ہے :

دیگر دوست اگر اس بلاگ میں یوسفی کی تحریریں شامل کرانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو براہ مہربانی ربط فرمائیں تاکہ انہیں بھی بلاگ مدیر کے اختیارات دئے جا سکیں۔ شکریہ۔
 
دوست

محفلین
اس کو اردو سیارہ پر شامل کروائیے تاکہ پڑھا بھی جاسکے۔ وہاں سے آپ کو قارئین پڑھ کر مزید تحاریر بھی دے سکیں گے۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ باذوق صاحب۔ میں نے آپ کو بلاگ لسٹ میں شامل کیا ہے ، آپ بھی کبھی ناطقہ پر تشریف لائیں
 
جیہ

لائبریرین
با ذوق بہت خوب۔ یوسفی میرے پسندیدہ ترین مصنفین میں سے ہیں۔ بہت کم مگر نہایت اچھا لکھتا ہے
 
باذوق

محفلین
اس کو اردو سیارہ پر شامل کروائیے تاکہ پڑھا بھی جاسکے۔ وہاں سے آپ کو قارئین پڑھ کر مزید تحاریر بھی دے سکیں گے۔
اردو سیارہ کی ایک شرط بڑی سخت ہے :
آپ کا بلاگ شروع ہوئے کم از کم دو ماہ کا عرصہ ہو چکا ہو۔
حالانکہ فی الوقت اس شرط کی ضرورت نہ ہونی چاہئے۔ کیونکہ ابھی تو ہم اردو دانوں کو اپنا بلاگ تخلیق کرنے کی طرف توجہ دلانے کی کوششوں میں ہی مصروف ہیں۔ جب وہ وقت آ جائے کہ ہر دن دو چار اردو بلاگ تخلیق ہونے لگ جائیں تب ایسی شرط کا رکھا جانا مناسب امر کہلایا جا سکتا ہے۔
بہرحال میں نے اپنے اس دوسرے بلاگ کی شمولیت کی درخواست اردو سیارہ کو بھیج دی ہے۔
 
باذوق

محفلین
با ذوق بہت خوب۔ یوسفی میرے پسندیدہ ترین مصنفین میں سے ہیں۔ بہت کم مگر نہایت اچھا لکھتا ہے
میں اُس لکھنے والے کی کلاس ضرور لے لیتا جو عہد حاضر کے اس عظیم قلمکار کی شان میں "اچھا لکھتے ہیں" کے بجائے "اچھا لکھتا ہے" کے الفاظ استعمال کرے ۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔
میں چونکہ آپ کے نام اور آپ کے کام سے بخوبی واقف ہوں ۔۔۔ اس لئے بمشکل درگزر کر رہا ہوں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باذوق۔ اچھی کاوش ہے۔ البتہ پہلی نظر میں بلاگ کا نام آب گم کی بجائے آ بیگم لگتا ہے۔ :)
 
باذوق

محفلین
شکریہ باذوق۔ اچھی کاوش ہے۔ البتہ پہلی نظر میں بلاگ کا نام آب گم کی بجائے آ بیگم لگتا ہے۔ :)
جی ہاں ! ;)
میں نے جان بوجھ کر بغیر ہائفن کے، بلاگ کا یو-آر-ایل یونہی رکھا ہے۔ نیٹ کے اردو داں قارئین کی نفسیات ۔۔۔۔ آپ بھی جانتے ہیں ۔۔۔۔ میں‌ زیادہ کیا کہوں ؟؟ :)
 
جیہ

لائبریرین
میں اُس لکھنے والے کی کلاس ضرور لے لیتا جو عہد حاضر کے اس عظیم قلمکار کی شان میں "اچھا لکھتے ہیں" کے بجائے "اچھا لکھتا ہے" کے الفاظ استعمال کرے ۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔
میں چونکہ آپ کے نام اور آپ کے کام سے بخوبی واقف ہوں ۔۔۔ اس لئے بمشکل درگزر کر رہا ہوں :)

ہاہاہا۔ ٹائپو ہے میری ورنہ پہلا جملہ دیکھیں

یوسفی میرے پسندیدہ ترین مصنفین میں سے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اچھا بلاگ ہے۔ لیکن بلاگر سے مجھے ایک شکایت ہے۔ Real Estate بہت ضائع کرتا ہے۔ کیا ایسا کوئی ٹمپلیٹ نہیں ہے جس میں پوری چوڑائی میں متن دیا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، راؤنڈر ایک اچھی ٹیمپلیٹ ہے۔ ہر ٹیمپلیٹ سکرین کی پوری چوڑائی استعمال نہیں کرتی ہے۔
بہرحال میں نے بلاگر کی denim ٹیمپلیٹس کو بھی اردو کے لیے کسٹمائز کیا ہوا ہے، انہیں بھی وقت ملنے پر فراہم کر دوں گا۔ یہ سادہ ٹیمپلیٹس ہیں لیکن یہ سکرین کی پوری چوڑائی استعمال کرتی ہیں۔
 
Top