موسموں اور مہینوں کے نام

جاسمن نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 13, 2016

  1. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایسے اشعار جن میں موسموں اور مہینوں کے نام آئیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    میرے لئے کبھی مٹّی پہ سردیوں کی ہَوا
    تُمہارا نام لکھے بھی تو کون دیکھتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شرط لکھ دیں کہ دسمبر کے علاوہ
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • متفق متفق × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اگر شعر کی بجائے گانے لکھنے کی اجازت ہو تو ایک ہی گانے میں سال کے بارہ مہینے نمٹ جاتے ہیں۔۔۔
    تُو میکے مت جئیو :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,109
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    بچپن میں (غالباً دوسری جماعت میں) موسموں کے اوپر ایک نظم پڑھی تھی، جو کچھ یوں تھی (اگر میری یادداشت درست ہے تو :) ) :

    بچو سال کے موسم چار
    گرمی، سردی، خزاں، بہار
    گرمی میں آتا ہے پسینہ
    ہر کوئی چاہے پانی پِینا
    کچھ دن رہتی ہے برسات
    گیلی ہر شے اور ہر پات
    خزاں میں پتّے جھڑتے ہیں
    باغ اجڑنے لگتے ہیں
    سردی میں سب کانپتے ہیں
    منہ رضائی سے ڈھانپتے ہیں
    سب سے پیارا موسم بہار
    پھولوں پہ لاتا ہے نکھار

    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 3
  6. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مہینوں کے دنوں کی تعداد یاد رکھنے کے لیے ہمیں بچپن میں اساتذہ نے ایک شعر یاد کروایا تھا جو آج تک نہیں بھولے۔

    30 ستمبر کے۔۔۔۔اپریل جون نومبر کے
    باقی سب کے 1 اور 30
    جب لیپ کا سال آئے فروری میں 1 اور بڑھائے
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ شعر تھا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  8. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اب آپ جیسے اساتذہ کے سامنے جب کہہ ہی چکے ہیں تو پھر پیچھے کیسے ہٹیں :)
    جی یہ شعر ہے، یہ شعر ہے، یہ شعر ہے :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,874
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ساون بھادوں ساٹھ ہی دن ہیں، پھر وہ رت کی بات کہاں​
    اپنے اشک مسلسل برسیں اپنی سی برسات کہاں
    ابنِ انشا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,874
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ساون کے بادلوں کی طرح سے بھرے ہوئے
    یہ وہ نین ہیں جن سے کہ جنگل ہرے ہوئے
    سودا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,874
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
    چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
    پروین شاکر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جذبہ کی سب گرمی سردی بہتے اشکوں کی برسات
    ہم نے سارے موسم دیکھے ہم پر گزرے سب حالات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  13. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اب تو تقریباََ ہر مہینہ پہ شعر کے علاوہ نظمیں بھی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    وہ تو ہیں، مگر دسمبر سے تنگ آیا ہوا ہوں. :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    درست کہتے ہیں۔ جب دسمبر آتا ہے تو موبائل پیغامات سے بھر جاتا ہے۔ اب تو ایسا لگنے لگا تھا کہ عید سے بھی زیادہ دسمبر پہ اشعار اور نظمیں آیا کریں گی۔
    میں نے تو اس دسمبر میں جو بھی کام ہوتا کسی سے ۔۔۔۔۔۔اسے کہہ دو دسمبر آگیا ہے۔۔۔۔اسے کہہ دو دسمبر جا رہا ہے۔۔۔اب تو ادھار واپس دے دے۔۔۔۔اسے کہہ دو اُس کا سگا دسمبر چلا گیا ہے۔۔۔۔اب ہماری مرضی جو مرضی کریں۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  16. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان محفلین

    مراسلے:
    6,683
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تیرا خیال بھی
    مجھ کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی


    پرویں شاکر

    غالباً سردیوں کا موسم تھا :D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    معلوم اگر ہوتا بھاتے ہیں تجھے آنسو
    ہم آنکھ کے پردے میں ساون کو بٹھا لیتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  18. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اب کے ماہ رمضاں دیکھا تھا پیمانے میں
    بارے سب روزے تو گذرے مجھے مے خانے میں
    (میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • غمناک غمناک × 1
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    گھرے ہیں درد و الم میں فراق کے ایسے
    کہ صبح عید بھی یاں شام ہے محرّم کی
    (میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
    • غمناک غمناک × 1
  20. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    درد صفر ہے خوب پییں جس میں صاف مے
    کیا مے کشوں کو اوّلِ ماہِ صیام سے
    (میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5

اس صفحے کی تشہیر