موزیلا فائر فاکس کا ہندوستانی روپ

الف عین

لائبریرین
دیکھیں
http://www.epicbrowser.com/
ایپک ایسا براؤزر ہے جسے ہندوستان کے لئے کسٹمائز کیا گیا ہے جو کافی حد تک پاکستان کے لئے بھی قابل قبول ہو گا۔ اس کی خصوصیات:
بلٹ ان وائرس سکینر، جو داؤن لوڈ کے ساتھ سکین بھی کرتا ہے، اور آف لائن بھی۔
ہندی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی، اردو، تگو ک، ٹامل، کنڑ اور ملیالم میں ٹائپ کرنے کی سہولت۔
زیادہ تیز رفتار،
بلٹ ان ورڈ پروسیسر
ڈیڑھ ہزار سے زائد اپلی کیشنس
فائر فاکس کے زیادہ تر ایکسٹینشن کی مکمل سپورٹ۔
ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھیں۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
شکریہ جناب
میں نے بھی ڈاؤنلوڈ پر لگا دیا ہے۔
اور میں جس فولڈر میں اسے سیو کر رہا ہوں، اس کا نام "دیسی فائر فوکس" رکھا ہے۔ :)
 

طالوت

محفلین
اچھا ہے ۔ میرا انٹرنیٹ ایکسپلورر میری یاہو کی شناختی معلومات بھول جاتا ہے مگر اس نے اب تک یاد رکھا ہے ۔ اب تک تو ٹھیک جا رہا ہے ۔ رفتار بھی ٹھیک ہے ۔
وسلام
 
Top