موت کی عدت (بہار شریعت باب13 حصہ 8)

ندیم عامر

محفلین
مسئلہ۲۲…
موت کی عدت چار مہینے دس دن ہے یعنی دسویں رات بھی گزرلے بشرطیکہ نکاح صحیح ہو دخول ہوا ہو یا نہیں دونوں کا ایک حکم ہے اگر چہ شوہر نا بالغ ہو یا زوجہ نا بالغہ ہو یونہی اگر شوہر مسلمان تھا اور عورت کتابیہ تو اس کی بھی یہی عدّت ہے مگر اس عدّت میں شرط یہ ہے کہ عورت کو حمل نہ ہو ۔( جوہرہ وغیرہا)
مسئلہ۲۳…
عورت کنیز ہے تو اُس کی عدت دو(۲) مہینے پانچ دن ہے شوہر آزاد ہو یا غلام کہ عدت میں شوہر کے حال کالحاظ نہیں بلکہ عورت کے اعتبار سے ہے پھر موت پہلی تاریخ کو ہو تو چاند سے مہینے لئے جائیں ورنہ حرہ کے لئے ایک سوتیس دن اور باندی کے لئے پینسٹھ (۶۵)دن۔( درمختار)
 
Top