موبائیل میں لوکیشن وغیرہ کے بارے سوالات

نوشاب

محفلین
موبائیل میں لوکیشن کا آپشن کیا ہوتا ہے؟
اپنی لوکیشن نقشے میں کیسے ایڈ کی جاتی ہے ؟
نقشوں کی بیسک اور مشہور کمپنی کون سی ہے جس کے نقشہ جات مستند ہوں؟
گوگل کروم اور فیس بک کے بیک اینڈ پر نقشہ جات کیا ایک ہی کمپنی کے ہیں ؟
میپ ڈیزائننگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟
 
گلوبل پوجشننگ سسٹم (جی پی ایس) امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے مدار میں رکھا 24 مصنوعی سیارہ کے ایک نیٹ ورک ہے بعد میں یہ تم ڈیٹا جمع کر کے ایک مصنوعی سیارہ کی مدد نیویگیشن نظام قائم کیا ہے. GPS اصل میں ایک ملٹری کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا جو کسی بھی جگہ کے موسمی حالات کی ٹھیک سے معلومات فراہم کرتا تھا
1980 میں اس نظام کو اپگریڈ کر کے سویلین لوگوں کے استعمال کے لیے دے دیا گیا
وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی گئی جو جی پی ایس آپ آج کل استعمال فون میں استعمال کر رہے ہیں یہ آپ کو زمینی سطح کی اوپری معلومات فراہم کرتی ہے اگر ہم اس کی سپیڈ کا مطالعہ کریں تو یہ نظام اتنا فاسٹ ہے کہ۔1۔0 سیکنڈ کی اپڈیٹ بھی آپ کو فراہم کرتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
جس موبائل میں جی پی ایس ہو گا، صرف اسی میں آپ اپنی لوکیشن ایڈ کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر سمارٹ فون میں جی پی ایس، گریویٹی سینسر، یا مگنیٹو میٹر ہوں۔ ارزاں موبائلز یا ٹیبلیٹس میں یہ تینوں موجود نہیں ہوتے، محض ایک یا دو۔
جب جی پی ایس موجود ہوگا تو گوگل انڈرائڈ فون ہونے پر تو محض گوگل میپس استعمال کرے گا، وہ چاہے فیس بک میں ہو یا کہیں اور۔ ونڈوز فون میں بنگ میپ ہیں مائکرو سافٹ کے، غرض جس پلیٹ فارم کا فون یا ٹیبلیٹ ہو گی، اسی کے حساب سے میپنگ اپلی کیشن استعمال ہو گی۔ اس کا طریقہء کار وہی جی پی ایس ہے جس کو حمیرا عدنان نے تفصیل دی ہے۔
 
Top