منیر نیازی

ڈاکٹر عباس

محفلین
اردو دانوں کے لیے ایک افسوس ناک خبر کہ مشہور شاعر منیر نیازی آج چل بسے۔اللہ ان کو جنت میں جگہ دے ۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
افسوس۔ حق مغفرت کرے بہت اچھا شاعر تھا میرے پسندیدہ شعراء میں سے۔ پچھلی بار ہی حیدر آباد اپنے گھر سے ان کی کتاب جنگل میں دھنک برقیانے کے ارداے سے لے کر آیا تھا۔ آج ہی ’سمت‘ کے تازہ شمارے کی اردات بلکہ ویب ڈیزائننگ مکمل کی ہے۔ اب ایک ضمیمہ بڑھانا پڑے گا۔ احباب بھی ان کی تخلیقات پوسٹ کریں تو مواد مل جائے گا۔ مزید تفصیل ڈھونڈھنا پڑے گی نیٹ پر۔
 

wahab49

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواھقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین ثم آمین
اردو ادب کا ایک اور باب ختم ھوا۔ انکی شاعری ھمیشہ زندہ رھے گی۔

جانتا ھوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر
غم سے پتھر ھو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اردو شاعری کا بہت بڑا نام اور ان کی کمی شاید ہی پوری ہو سکے۔
اللہ ان کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ لواحقیں کو صبر اور حوصلہ عطا کرے آمین۔

چلو منیر چلیں اب یہاں رہیں بھی تو کیا
وہ سنگ دل یہاں سے کہیں چلا بھی گیا
 

شعیب صفدر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
mn.jpg
 

نوید ملک

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اردو اور پنجابی شاعری میں انکا ایک اعلٰی مقام تھا۔ اللہ تعالٰی انکی مغفرت فرمائے آمین

کُج شہر دے لوک وی ظالم سَن
کُج سانو مرن دا شوق وی سی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

زمانہ بڑے شوق سے سُن رہا تھا
ہمی سو گئے داستاں کہتے کہتے
 
مدیر کی آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

بہت اچھا شاعر تھا ۔اللہ مغفرت کرے ۔ اتفاق سے پروین شاکر اور منیر نیازی کی تاریخِ وفات بھی ایک ہی دن کی ہے ، یعنی 26 دسمبر ۔ مجھے ان کی نظم “ ہمیشہ دیر کردیتا ہوں “ ہمیشہ اپنی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی نظر آئی ۔ ان کے خیالات اور شاعری سے میرا ہمیشہ ایک عجب امتزاج رہا ۔۔کیسے ۔۔ ؟ یہ بیان سے باہر ہے ۔

بہت تھا شوق مرنے کا
سو وہ اب مر گیا ہے
وہ اس ظالم گلی سے کل گیا ہے
عجب انداز تھا اسکا
کہ روٹھا سا کوئی شاعر سرِ محفل نکل آئے
جسے دنیا سے نفرت ہو
سرِ بازار آ جائے
کبھی وہ گیت لکھتا تھا کبھی نغمہ
کبھی نظمیں سناتا تھا
کہ جیسے خوب میں وہ بولتا ہو
ہمارے ذہن کے پر تولتا ہو
پری کے دیس میں ہو سوچتا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا تھا
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
کسی کو یاد کرنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو۔
------------------------------------
 
Top