سعود عثمانی منظر دل کے اندر کے

چوہدری لیاقت علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 3, 2016

  1. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    منظر دل کے اندر کے
    ............
    ہریالی کے اتنے رنگ ہیں جتنے رنگ سمندر کے
    روزگجردم اس وادی میں باغیچوں کا اک غالیچہ کھلتا ہے
    کاہی سے انگوری تک کے تیز اور ہلکے رنگ لغت میں اس وادی سے پہنچے ہیں
    لیکن پھر بھی
    سرخ اور زرد پہاڑوں کی پر ہیبت عظمت
    سبزے کی آرائش سے انکاری ہے
    اس کہسار کی ہر اک چوٹی ہریالی سے عاری ہے
    یوں لگتا ہے
    ایک خط ِ سیراب سے اوپر
    برگ و بار کی ہر اک خواہش پتھر ہوتی جاتی ہے
    دیکھو
    اپنے دل میں دیکھو
    ہریالی اک حد سے آگے بنجر ہوتی جاتی ہے.
    (چترال )
    (سعود عثمانی...از بارش )
     
  2. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی محفلین

    مراسلے:
    3,357
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب عمدہ انتخاب ۔۔۔۔شراکت کے لیے شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر