منصور حلاج؟؟

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اگر کوئی منصور حلاج کے بارے میں مستند معلومات فراہم کر سکے تو میں شکرگزار ہوں گی۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ لیجئے فرحت حسین بن منصور حلاج کے بارے میں ویکیپیڈیا کے صفحہ کا ربط
ربط
اس کی حتمی درستگی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ آرا کسی فردِ واحد کی ہیں اور کل آپ یا میں اپنے خیالات کو اپنے الفاظ میں پیش کر کے اس صفحہ کی ترمیم کر سکتے ہیں۔
لیکن بہرحال انگریزی کے مقولے کے مطابق کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔
 
بہت شکریہ فاتح۔۔۔ اسی لئے ہمارے ایک استاد کہتے تھے کہ وکیپیڈیا کسی بھی موضوع کو تلاشنے کے لئے بہت اچھی شروعات ہے لیکن خبردار اگر کسی مضمون میں مجھے اس کا حوالہ مت دینا کیونکہ درستگی مشکوک ہے۔۔
میں نے سوچا ہو سکتا ہے چند مستند حوالہ جات مل جائیں۔۔لیکن پھر بھی آپ والی بات کہ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔۔
ایک بار پھر بہت شکریہ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا موضوع ہے، لیکن واقعی مستند معلومات کم ہی ہیں منصور حلاج پر۔

بشرطِ زندگی و فرصت، کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا، انشاءاللہ۔

۔
 
Dilkash

محفلین
بھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ائ۔۔۔۔۔۔۔۔ی وارث ص۔۔۔۔۔۔۔۔۔اح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ب !!!

منصورکا جو صورت پیش کیا گیا ھے، اس میں تو وہ ایک محبوط ھی ھا سکتا ھے ۔ ولی اللہ نھیں -

پتہ نھیں بعض لوگ کیوں دوسرے لوگوں کے بارے میں غلط قیاس آرائیاں کرتے ھیں ؟ایسی ایسی خاصیتیں منسوب کرتے ھیں جو انکو خود بھی اس بارے میں معلوم نھیں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آفریدی بھائی، آپ صحیح کہہ رہے ہیں، منصور کا کردار بہت متنازع ہے، موت کی سزا تو اسے مل ہی گئی تھی، لیکن ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو اسے، شہید اور ولی اللہ سمجھتے ہیں۔

لیکن زیادہ تر، باتیں خرافات کے دبیز پردوں کی اوٹ میں ہیں، کہ منصور کا کردار، فارسی، اردو شاعری میں ایک علامت بھی ہے اور جیسے مرضی باندھیے، شعرا کو کون روک سکتا ہے۔ :)

مننصور پر معلومات، مختلف کتب میں بکھری ہوئی حالت میں ہیں میرے پاس، انشاء اللہ کوشش کروں گا، کہ پہلے ڈھونڈوں، پھر پڑھوں اور بعد میں کچھ لکھوں۔

۔
 
رضا

معطل
فیضان سنّت باب آداب طعام صفحہ نمبر418 (مصنف:امیر اہلسنّت،مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ)
p35.gif

p36.gif

فتاوی رضویہ جدید،جلد26،صفحہ 400
مصنف:اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنّت،ولیٔ نعمت ،عظیم البرکت،عظیم المرتبت،پروانۂ شمعِ رسالت،مجددِ دین و ملت،حامیٔ سُنّت،ماحِیٔ بدعت،عالمِ شریعت،پیرِ طریقت،باعثِ خیر وبرکت،حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری الشاہ امام احمد رضا خان (علیہ رحمۃ الرحمن)
400.gif
 
ابوشامل

محفلین
جن خرافات کا ذکر وارث صاحب نے کیا تھا ان میں سے چند ایک فضولیات اوپر رضا صاحب کی پوسٹ میں ہی ظاہر ہیں۔
 
Dilkash

محفلین
میں نے منصور کا واقعہ اسماعیلی فرقے سے منحرف ایک شخص کی کتاب میں بھی پڑھا ھے

اور شمس تبریز کا واقعہ بھی۔
کیا ھمارا دین خوابوں،دیوانوں اور ابھ۔۔۔ام بھ۔۔۔۔ری کھ۔۔۔اوتوں،حکائیتوں اور قوالی۔۔۔وں کی اساس پر قائم ھے؟
 
رضا

معطل
جن خرافات کا ذکر وارث صاحب نے کیا تھا ان میں سے چند ایک فضولیات اوپر رضا صاحب کی پوسٹ میں ہی ظاہر ہیں۔
اسی پوسٹ میں کشف المحجوب کے حوالے سے امیر اہلسنّت نے ایک حکایت نقل کی ہے۔"دلوں کی بات جان لی''
آپ کی بات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ داتا حضور(اللہ کے ولی) نے اپنی کتاب میں خرافات اور فضولیات کی لکھی ہیں۔۔(الامان والحفیظ)
کسی بات کو کسی آدمی کے خرافات یا فضولیات کہنے سے وہ فضول نہیں بن جائے گی۔آپ ثابت کریں کہ یہ فضولیات کیسے ہیں؟
آپ اپنے قول و فعل کو بھی چیک کریں۔
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔
کیا ھمارا دین خوابوں،دیوانوں اور ابھ۔۔۔ام بھ۔۔۔۔ری کھ۔۔۔اوتوں،حکائیتوں اور قوالی۔۔۔وں کی اساس پر قائم ھے؟
ہو گا،جاہلوں کی کمی نہیں ہمارے معاشرے میں۔
پر ہم تو اپنے اسلاف کرام رحمھم اللہ تعالی کے پیچھے ہیں۔اور الحمد للہ ان کے اعمال و اقوال قرآن و حدیث کے مطابق ہیں۔
 
رضا

معطل
داتا حضور تو حضرت حسین بن منصور حلاج قدس سرہ کو اللہ کا ولی مانیں۔اور اللہ کے ایک ولی سے ان کے اشعار و مناجات حاصل کریں۔ اور
آج کا کوئی آدمی اگر آپ کو ولی نہ مانے تو ہم تو داتا حضور علیہ رحمہ کو Follow کریں گے ۔
 
Dilkash

محفلین
رضا صاحب

صدقے جاؤں اپکی نرم خوئی پر۔۔واھ واھ۔

ھم تو اپ جیسے نرم خو ،دہیمی بات کرنے والے حضرات کے معتقد ھیں ،داتا صاحب اور منصور صاحب تو خود دعاؤں کے مختاج ھیں۔
ائیے ۔۔۔
انکی معفرت کی لئے دعا کریں۔
اور اپکی نرم مزاجی کی لئے واہ واہ کریں۔

بھئ رضا صاحب مجہے تو آج سے اپنا مرید ھی جان لو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے ایک مضمون کے لئے معلومات چاہئیں تھیں۔۔وارث آپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس مستند حوالہ جات موجود ہیں۔ پلیز اگر آپ کچھ مدد کر سکیں تو ۔۔۔ ؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے ایک مضمون کے لئے معلومات چاہئیں تھیں۔۔وارث آپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس مستند حوالہ جات موجود ہیں۔ پلیز اگر آپ کچھ مدد کر سکیں تو ۔۔۔ ؟؟؟

منصور بن حلاج پر جو معلومات ملتی ہین انکا سب سے اولین "سورس" شیخ فرید الدین عطار کی تذکرۃالاولیاء ہے، لیکن وہ چونکہ خود صوفی تھے اور بہت سارے حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراضات وارد ہوچکے ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے کسی قدر تفصیل سے لکھا ہے منصور پر۔

پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی کتب تاریخ تصوف، شرح دیوانِ غالب، اور اقبال کی شروح میں وحدت الوجود کے ضمنی مباحث میں بھی منصور پر معلومات ہیں۔

جمیلہ ہاشمی کا ایک ناول، شاید "دشتِ سوس" بھی منصور کے حوالے سے ہے۔

اس کے علاوہ اردو انسائیکلوپیڈیا میں بھی ان پر مضمون موجود ہے۔

ان میں سے زیادہ تر کتب میرے پاس موجود ہیں اور ایک مضمون کا "مسالہ" بھی مل سکتا ہے لیکن بوجوہ "غیر ضروری مصروفیات" کے ہنوز اس پر کچھ کام نہیں کر پایا لیکن ارادہ ضرور ہے۔ :)

دشتِ سوس تو میں نے بہت عرصہ پہلے پڑھا تھا باقی سب نام میرے لئے نئے ہیں۔۔ مجھے بھی مختلف لوگوں کی آراء چاہیئں۔۔ اس لئے پلیز جلد یا بدیر اس ارادے کو عملی جامہ ضرور پہنائیے گا کیونکہ میرے پاس فی الحال اور کوئی ذریعہ نہیں ہے مدلل اور مستند معلومات کے حصول کے لئے۔۔
 
طالوت

محفلین
منصور حلاج۔۔۔۔۔۔۔ نام سن کر ہنسی آتی ہے ۔۔۔۔۔ یہ ان لوگوں کے پیشواوں میں سے ہے جنھوں نے اسلام کا ستیاناس کر کے رکھ دیا۔۔۔۔۔۔ اور حیرت ہے کہ "کشف المعجوب" پڑھنے والے اس پر غور کیوں نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اسلام کی تلوار کو زنگ آلود کیا اور اسلام میں تن آسانیاں شامل کی اگر چہ یہ تو اول دن ہی بڑا آسان دین ہے۔۔۔۔۔ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ ہمارے لیے باپ داد ہی حرف آخر کیوں ہوتے ہیں اپنی عقل کے گھوڑے ہم کب دوڑائیں گے ؟ اور کب قران کو تھامیں گے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
Top