منصور آفاق کی تازہ غزل ۔آسماں تجھ کو بنا کر کافری کرتا رہا

منصور آفاق نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 2, 2014

  1. منصور آفاق

    منصور آفاق محفلین

    مراسلے:
    139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    تبصرہ اس کے بدن پر بس یہی کرتا رہا
    آسماں تجھ کو بنا کر کافری کرتا رہا

    میں ابوجہلوں کی بستی میں اکیلا آدمی
    چاہتے تھے جو ، وہی پیغمبری کرتا رہا

    نیند آجائے کسی صورت مجھے، اس واسطے
    میں ، خیالِ یار سے پہلو تہی کرتا رہا

    کھول کر رنگوں بھرے سندر پرندوں کے قفس
    میں بہشت ِ دید کے ملزم بری کرتا رہا

    جانتاتھا باغِ حیرت کے وہی ساتوںسوال
    اک سفر تھا میں جسے بس ملتوی کرتا رہا

    تھی ذرا سی روشنی سو احتیاطً بار بار
    پوٹلی میں بند پھر میں پوٹلی کرتا رہا

    سارا دن اپنے کبوتر ہی اڑا کر دل جلا
    آسماں کا رنگ کچھ کچھ کانسی کرتا رہا

    دیدہ ءگرداب سے پہچان کر بحری جہاز
    اک سمندرگفتگو کچھ ان کہی کرتا رہا

    دشت میں موجودگی کے آخری ذرے تلک
    ریت کا ٹیلا ہوا سے دوستی کرتا رہا

    رات کی آغوش میں گرتے رہے بجھتے رہے
    میں کئی روشن دنوں کی پیروی کرتا رہا

    اپنی ہٹ دھرمی پہ خوش ہوں اپنی ضد پر مطمئن
    جو مجھے کرنا نہیں تھا میں وہی کرتا رہا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 5
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں ابوجہلوں کی بستی میں اکیلا آدمی
    چاہتے تھے جو ، وہی پیغمبری کرتا رہا

    نیند آجائے کسی صورت مجھے، اس واسطے
    میں ، خیالِ یار سے پہلو تہی کرتا رہا


    بہت خوب کہی ہے غزل محترم منصور بھائی
    بہت شکریہ بہت دعائیں
     
  3. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    تھی ذرا سی روشنی سو احتیاطً بار بار
    پوٹلی میں بند پھر میں پوٹلی کرتا رہا

    واہ واہ۔ بہت خوب۔ :)
     
  4. بشارت گیلانی

    بشارت گیلانی محفلین

    مراسلے:
    68
    کھول کر رنگوں بھرے ۔۔۔
    واہ۔ واہ۔
    سلامت رہیں، دل خوش کر دیا۔
     
  5. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ بہت خوب

    میں ابوجہلوں کی بستی میں اکیلا آدمی
    چاہتے تھے جو ، وہی پیغمبری کرتا رہا
     
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,863
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    بہت خوب۔ ‘سمت‘ کے لئے آپ نے کچھ نہیں دیا تو اجازت ہی دیں کہ یہاں وہاں سے لے کر کچھ شامل کر دوں۔
     
  7. منصور آفاق

    منصور آفاق محفلین

    مراسلے:
    139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    جناب آپ حکم کریں ۔سمت کےلئے ہر چیز حاضر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. منصور آفاق

    منصور آفاق محفلین

    مراسلے:
    139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
     

اس صفحے کی تشہیر