ترکی کی وزارت ماحولیات اور جنگلات نے " مل کر پرون چڑھیں" کے سلوگن کے ساتھ " ہر بچہ ایک ننھا پودا" نامی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انقرہ کی ضلعی ماحولیات اور جنگلات ڈائریکٹریٹ نے انقرہ میں ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے نام پر ایک پودا لگانے کا اہتمام کیا ہے۔
انقرہ کی ضلعی ماحولیات اور جنگلات ڈائریکٹریٹ کے مینیجر ہالوک اوزدر کے مطابق شعبہ آبادی کے جنرل مینیجر نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2008 سے لے کر اس وقت تک انقرہ کی 17 تحصیلوں سے تقریباً 23 ہزار بچوں کے نام انہیں بھیجے گئے ہیں۔ اوزدر کا کہنا ہے کہ بچوں کے نام کی تختی ان پودوں پر لگائی جائے گی اور ان پودوں کو اتاترک فارم ہاؤس میں لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ان پودوں کے لئے مخصوص کردہ 750 ہیکٹر اراضی میں سے 90 ہیکٹر اراضی میں اس سال پودے لگا دیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اراضی کو پودے لگانےکے لئے تیار کر لیا گیا ہے یہ اراضی تقریباً ایک لاکھ پودوں کے لئے کافی ہے۔ منصوبے کو دیگر اراضی پر جنگلات لگانے کے لئے اسی شکل میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے والدین کو کوئی خرچ نہیں کرنا پڑے گا وہ محض نو مولود بچوں کے نام ہمیں بھجیں گے اور ان بچوں کے نام پر پودا لگایا جائے گا۔ یہ درخت بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھیں گے اور نہ صرف خاندان کے درخت ہوں گے بلکہ ماحولیات کے لئے زیادہ حساسیت کے عکاس ہوں گے۔ ہالوک اوزدر نے کہا کہ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو تمام ترکی میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔