ممتاز گورمانی کے منتخب اشعار

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 22, 2015

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    میں نے کچھ رنگ چرا ۓ تھے کسی تتلی کے
    اور پھر عمر حفاظت میں بتانی پڑی تھی

    کوچہ ٔ عشق سے ناکام پلٹنے والے
    تو نے دیکھا تھا وہاں ، میری جوانی پڑی تھی

    میں بہت جلد بڑھاپے میں چلا آیا تھا
    بن ترے عمر کی رفتار بڑھانی پڑی تھی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہیں وہیں سے گواہی ملی مرے سچ کی
    جہاں جہاں سے مرا پیرہن پھٹا ہوا تھا

    مجھے کسی کا تو ہونا تھا ہار جیت کے بعد
    مرا وجود وہاں داؤ پر لگا ہوا تھا

    مری نگاہ میں تھی سرخ محملوں کی قطار
    اور ان میں ایک کجاوہ بہت سجا ہوا تھا

    اندھیرے نوچ رہے تھے جمال دھرتی کا
    مری زمین کا سورج کہیں گیا ہواتھا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ریت آئنہ بنی مجھ سے ملا کر نظریں
    وقت ایسا بھی ترے خاک نشیں پر آیا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں بھی دیکھوں تو ذرا بپھرے سمندر کا مزاج
    اب یہ ملاح سفینوں سے پرے ہٹ جایٔیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ممتاز گورمانی

    بشکریہ محترم ضیاءالدین نعیمی
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. اوشو

    اوشو لائبریرین

    مراسلے:
    2,522
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    واہ
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ اوشو بھائی اور عمر سیف بھائی !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یوں تو تمام منتخب اشعار ہی لاجواب ہیں۔۔۔ مگر یہ چند۔۔۔ واہ۔۔۔۔

    لطف آگیا۔۔۔۔

    سچ کہا۔۔۔ اعلیٰ

    بہت ہی بہترین۔۔۔

    شاندار احمد بھائی۔۔۔ آپ جیسے چند باذوق احباب کی رفاقت بھی فخر ہے۔۔۔ وگرنہ اب تو شاعری کا زمرہ بھی سنسان ہی رہنے لگا ہے۔۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واہ ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔۔ زبردست انتخاب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فرحان عباس

    فرحان عباس محفلین

    مراسلے:
    300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    واہ زبردست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شکریہ محترم! :)

    :)

    ع- دو ہی باذوق آدمی ہیں نیرنگ

    :):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شکریہ نظام الدین صاحب

    ممنون ہوں۔
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شکریہ فرحان !

    خوش رہیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ع - باتوں باتوں میں ترا ذکر بھی لے آئیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر