ممتاز رفیق کی خاکوں پر مشتمل کتاب ’’ تصویر خانہ ‘‘

مغزل

محفلین
ممتاز رفیق کے خاکوں پر مشتمل کتاب ’’ تصویر خانہ ‘‘ منصہِ شہود پر آچکی ہے
کراچی (پ ر) پاکستان رائٹرز گلڈ (سندھ) کی جانب سے معروف ادیب اور کالم نگار ، ممتاز رفیق کے تحریر کردہ خاکوں پرمشتمل کتاب ”تصویری خانہ“ شائع ہوگئی، جس میں منیر نیازی، راغب مراد آبادی، قمر جمیل، دلاور نگار، عبیداللہ علیم، احمد جاوید، جمال احسانی، انور مقصود، انور شعور، شروث حسین، سراج منیر، سارا شگفتہ، ڈاکٹر فاطمہ حسن، احمد عمر شیف ، ذی شان ساحل، شوکت عابد، قیصر عالم، مبین مرزا، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، وارث فریدی، حلیم شرر اور جلیل ہاشمی کے خاکے شامل ہیں۔

(کتاب کا متن اردومحفل کی لائبریری میں پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔ مصنف کی اجازت سے)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مغل بھائی ، اتنا اچھا انتخاب لائے ہیں ۔ اچھا یہ بتائیں پلیز یہ اجازت آپ نے تحریری طور پر حاصل کی ہے یا زبانی طور پر ، شکریہ

 

مغزل

محفلین
زبانی ۔۔۔۔۔ ویسے کہیں تو تحریری بھی پیش کی جاسکتی ہے ۔
ناچیز کو موصوف کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے ۔۔
خوش رہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
محمود ۔ کچھ دیر ہو گئی شاید۔ ’سمت“ کے خاکوں میں بھی ان کا ایک خاکہ شامل کیا جا سکتا تھا۔ دیکھتا ہوں اگر ممکن ہو سکے اب بھی تو۔۔ منیر نیازی کے کاکے پر دل للچا رہا ہے۔ سمت کا اگلا شمارہ فراز کے علاوہ کاکے پر خصوصی بھی ہے نا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبانی ۔۔۔۔۔ ویسے کہیں تو تحریری بھی پیش کی جاسکتی ہے ۔
ناچیز کو موصوف کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے ۔۔
خوش رہیں۔



السلام علیکم مغل بھائی آپ تحریری اجازت بھی حاصل کر لیں اور اس کی نشاندہی مذکورہ متن میں کر دیں ۔

شکریہ
 

مغزل

محفلین
جی رات ہم ساتھ ہی تھے۔۔ گلستانِ جوہر میں ۔۔ تقریبا روز ملاقات ہوتی ہے
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لیٹر پیڈ پر لک کر دیں گے۔۔ جو میں یہاں پیش کردوں گا۔
 
Top